بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 4 of 4 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے۔ اے میرے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں بھوک ننگ سے جس کا ساتھ (اوڑھنا بچھونا) بہت برا ہے اور میں پناہ مانگتا ہوں خیانت سے کیونکہ یہ اندرونے کو خراب کر دیتی ہے یا اس کی چاہت برے نتائج پیدا کرتی ہے۔
حضرت ابو امامہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مومن میں جھوٹ اور خیانت کے سوا تمام کمزوریاں ہو سکتی ہیں۔
حضرت عبداللہ بن عمروؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس میں چار خصلتیں پائی جائیں وہ پورا منافق ہے اور جس (شخص) میں ان (خصلتوں) میں سے کوئی (ایک) خصلت ہوگی اس (شخص) میں نفاق کی ایک خصلت پائی جائے گی یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے۔ (وہ خصلتیں یہ ہیں) جب بات کرتا ہے جھوٹ بولتا ہے۔ جب معاہدہ کرتا ہے معاہدہ شکنی کرتا ہے جب وعدہ کرتا ہے وعدہ خلافی کرتا ہے۔ جب جھگڑتا ہے تو گالی گلوچ کرتا ہے سوائے اس کے کہ سفیان کی روایت میں خُلَّۃٌ کی بجائے ''خَصْلۃٌ '' کا لفظ ہے۔
حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا چار ایسی علامتیں ہیں کہ جس میں وہ ہوں وہ پکا منافق ہو گا اور جس میں ان میں سے ایک ہو اس میں ایک خصلت نفاق کی ہو گی سوائے اس کے کہ وہ اسے چھوڑ دے۔ وہ چار باتیں یہ ہیں۔: جب اسے امین بنایا جائے تو وہ خیانت کرتا ہے، جب بات کرے تو جھوٹ بولتا ہے، جب کسی سے معاہدہ کرے تو بے وفائی کرتا ہے اور جب کسی سے جھگڑ پڑے تو گالی گلوچ پر اتر آتا ہے۔