بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 3 hadith
عبد اللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ حضرت عمر بن خطابؓ سے آ ملے اور وہ ایک قافلہ کے ساتھ جا رہے تھے، وہ اپنے باپ کی قسم کھا رہے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا دیکھو اللہ تمہیں منع فرماتا ہے کہ تم اپنے باپ دادوں کی قسمیں کھاؤ، جس نے قسم کھانی ہی ہو تو وہ اللہ کی قسم کھائے یا خاموش رہے۔
حضرت عبدالرحمن بن سمرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے مجھے فرمایا کہ اگر تو کسی کام کے متعلق قسم کھا لے اور پھر تجھے اس سے بہتر کوئی بات نظر آئے تو اس قسم کو توڑ کر اس بہتر بات کو کر لو اور قسم (توڑنے) کا کفارہ ادا کر دو۔
حضرت عبد الرحمان بن سمرہؓ بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اے عبد الرحمان بن سمرہ! (کبھی) امارت طلب نہ کرنا کیونکہ اگر تجھے مانگنے پر یہ (امارت) دی گئی تو تمہیں اس کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا اور اگر بن مانگے یہ تمہیں دی گئی تو اس پر تمہاری مدد کی جائے گی اور جب تم قسم کھاؤ پھر دوسری بات اس سے بہتر دیکھو تو اپنی قسم کا کفارہ دے دو اور وہ کر لو جو بہتر ہے۔