بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 3 hadith
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب کوئی شخص جوتی پہننے لگے تو پہلے دایاں پاؤں پہنے اور جب اتارنے لگے تو پہلے بایاں پاؤں اتارے تاکہ شروع میں بھی دائیں طرف کا خیال رہے اور آخر میں بھی۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ حتی الامکان تمام کام دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے تھے۔ یہاں تک کہ وضو یا غسل کرنے، کنگھی کرنے اور جوتا پہننے میں بھی۔
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس پینے کی کوئی چیز لائی گئی اور آپؐ کے دائیں طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بڑی عمر والے۔ آپؐ نے اس لڑکے سے فرمایا کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں ان کو دے دوں؟ تو اس لڑکے نے کہا اللہ کی قسم! آپؐ سے جو حصہ مجھے ملے، میں تو اسے کسی کو بھی نہ دوں گا۔ اس پر آپؐ نے وہ پیالہ اس کے ہاتھ میں دے دیا۔