بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 3 hadith
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا چھونے سے کوئی بیماری نہیں ہوتی اور نہ بدشگونی کوئی حقیقت رکھتی ہے اور مجھے فال اچھا لگتا ہے۔ لوگوں نے پوچھا فال کیا ہوتا ہے؟ فرمایا اچھی بات۔
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا (بُرا) فال لینا شرک ہے اور ہم میں سے ہر شخص کی تکلیف کو اللہ تعالیٰ (اس کے) توکل کی وجہ سے دور کر دیتا ہے۔
حضرت ابو حسانؓ نے بیان کیا کہ بنی عامر کے دو شخص حضرت عائشہؓ کی خدمت میں آئے اور کہا کہ حضرت ابوہریرہؓ نبیﷺ سے یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ گھر، عورت اور گھوڑے سے نحوست کا تعلق ہوتا ہے یہ سن کر حضرت عائشہؓ سخت ناراض ہو گئیں اور کہنے لگیں خدا کی قسم جس نے محمدﷺ پر قرآن اتارا ہے رسول اللہﷺ نے اس طرح ہرگز نہیں فرمایا تھا بلکہ آپﷺ نے تو فرمایا تھا کہ اہل جاہلیت ان تین چیزوں کے متعلق نحوست اور بدشگونی کے قائل تھے۔