بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 171 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاکہ لوگ اس بات میں قریش کے تابع ہیں۔ ان کے مسلمان ان کے مسلمان کے اور ان کے کافر ان کے کافر (کے تابع ہیں۔)
حضرت جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا لوگ خیر اور شر میں قریش کے تابع ہیں۔
حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یہ اختیار قریش میں رہے گا جب تک کہ دو شخص بھی باقی ہیں۔
حضرت جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپؐ نے فرمایااسلام بارہ خلفاء ہونے تک غالب رہے گا۔ پھر آپ (
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبی
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا۔ یہ معاملہ ختم نہیں ہوگا یہانتک کہ ان میں بارہ خلفاء ہوجائیں۔ وہ(حضرت جابر بن سمرہؓ ) کہتے ہیں پھر آپؐ نے کچھ فرمایا جو مجھ پر مخفی رہا۔ میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ آپؐ نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا کہ سب قریش میں سے ہوں گے۔
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنالوگوں کا معاملہ چلتا رہے گا یہاں تک کہ ان میں بارہ سردار ہوجائیں۔ پھر نبیﷺ نے ایک بات کہی جو مجھ پر مخفی رہی۔ میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ رسول اللہﷺ نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا کہ سب قریش میں سے ہوں گے۔
حضرت جابر بن سمرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں اپنے والد کے ساتھ گیا۔ میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا یہ دین بارہ خلفاء ہونے تک ہمیشہ غالب اور مضبوط رہے گا۔ پھر آپؐ نے کوئی بات کہی جو لوگوں نے مجھے سننے نہ دی۔ میں نے اپنے والد سے کہا کہ آپؐ نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا کہ سب قریش میں سے ہوں گے۔
عامر بن سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہؓ کو لکھا اور اپنے غلام نافع کے ہاتھ بھیجا کہ مجھے کوئی ایسی بات بتائیں جو آپؓ نے رسول اللہﷺ سے سنی ہو۔ عامر کہتے ہیں انہوں نے میری طرف لکھاکہ میں نے رسول اللہﷺ سے جمعہ کے دن شام کے وقت جب اسلمی کو رجم کیا گیا تھاسنا۔ آپؐ نے فرمایا دین ہمیشہ قائم رہے گا یہانتک کہ قیامت آجائے یا فرمایا تم میں بارہ خلفاء ہوں گے۔ وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔ میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ مسلمانوں کا ایک چھوٹا گروہ کسریٰ کا سفید محل فتح کرے گا یا کسریٰ کا گھر یا آلِ کسریٰ کا اور میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ قیامت سے پہلے کذّاب ہوں گے۔ ان سے بچو اور میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب اللہ تم میں سے کسی کو مال دے تو وہ اپنے نفس سے اور اپنے اہل بیت سے شروع کرے اور میں نے آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں حوض پر پہلے پہنچا ہوں گا۔