بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 171 hadith
سعید بن مسیّب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میرے باپ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اس درخت کے پاس رسول اللہﷺ کی بیعت کی تھی راوی کہتے ہیں کہ جب ہم اگلے سال حج کے لئے آئے تو ہمیں اس کی جگہ کا پتہ نہ لگا اگر وہ جگہ تمہیں معلوم ہوگئی ہے تو تم (ان سے) زیادہ جانتے ہو۔
سعید بن مسیّب اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے اس درخت کو دیکھا تھا۔ پھر میں بعد میں اس کے پاس آیا تو اسے نہ پہچان سکا۔
حضرت سلمہؓ بن اکوع سے روایت ہے کہ وہ حجاج کے پاس آئے تو اس نے کہا اے اکوع کے بیٹے تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر گئے ہو۔ تم بادیہ میں رہنے لگے ہو۔ انہوں نے کہا نہیں لیکن رسول اللہﷺ نے مجھے صحراء میں رہنے کی اجازت دی تھی۔
حضرت مُجاشعؓ بن مسعودسلمی کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے پاس ہجرت پر بیعت کرنے آیا۔ آپؐ نے فرمایا ہجرت توہجرت کرنے والوں کے لئے ہو چکی ہاں مگراسلام، جہاد اور نیکی کے کاموں پر۔ ۔ ۔ ۔
یزید بن ابی عبید جو حضرت سلمہؓ بن اکوع کے آزاد کردہ غلام تھے سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت سلمہؓ سے کہا کہ آپ لوگوں نے حدیبیہ کے دن کس بات پر رسول اللہﷺ کی بیعت کی تھی؟ انہوں نے کہا کہ موت پر۔
حضرت مجاشع ؓ بن مسعود سلمی کہتے ہیں کہ میں اپنے بھائی ابو معبدکوفتح(مکہ)کے بعد رسول اللہﷺ کے پاس لایا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اس کی بیعت ہجرت پر لیجئے۔ آپؐ نے فرمایا ہجرت تو ہجرت والوں کے ساتھ ہو چکی۔ میں نے عرض کیاتوآپؐ کس چیز پر اس کی بیعت لیں گے؟آپؐ نے فرمایا اسلام اور جہاد اور نیکی کے کاموں پر۔ابو عثمان کہتے ہیں کہ میں ابو معبدؓ سے ملا۔ ان کو حضرت مجاشع ؓ کی بات بتائی انہوں نے کہا اس نے ٹھیک کہا۔ایک اور روایت میں ہے کہ میں ان کے بھائی سے ملا تو انہوں نے کہا مجاشع ؓ نے ٹھیک کہا۔ اس روایت میں ابو معبد کا لفظ نہیں ہے۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فتح کے دن _ فتح مکہ کے _ فرمایا ہجرت نہیں، لیکن جہاد اور نیت ہے اور جب تم سے (اللہ کی راہ میں ) نکلنے کے لئے کہا جائے تو نکل پڑو۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں رسول اللہﷺ سے ہجرت کے بارہ میں پوچھا گیا۔ آپؐ نے فرمایا فتحِ(مکہ) کے بعد ہجرت نہیں، لیکن جہاد اور نیت ہے اور جب تم سے (اللہ کی راہ میں ) نکلنے کے لئے کہا جائے تو نکل پڑو۔