بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 22 hadith
سعیدبن مرجانہ جو علی بن حسین کے ساتھی تھے کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کسی مسلمان نے کسی مسلمان کو آزاد کیا اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کے بدلہ میں (آزاد کرنے والے کے) ہر عضو کو آگ سے چھڑائے گا۔ وہ کہتے ہیں جب میں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے یہ حدیث سنی تو میں گیا اور یہ بات حضرت علی بن حسینؓ کے پاس بیان کی۔ انہوں نے ایک غلام کو جس کے بدلے ابن جعفرؓ ان کو دس ہزار درہم دیتے تھے یا ہزار دینار دیتے تھے آزاد کردیا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا کوئی بیٹا اپنے والد کا حق ادا نہیں کرسکتا ہاں اگر وہ اسے غلام پائے اور پھر اسے خرید کر آزاد کر دے۔ ایک اور روایت میں (وَلَدٌ وَالِدًا کی بجائے) وَلَدٌ وَالِدَہُ کے الفاظ ہیں۔