بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 131 hadith
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک غلام نے آکر رسول اللہﷺ سے ہجرت پر بیعت کی اور حضورؐ کو علم نہیں تھا کہ وہ غلام ہے۔ پھر اس کا مالک اسے لینے آگیا۔ نبیﷺ نے اسے فرمایا اسے میرے پاس فروخت کردو۔ حضورﷺ نے اسے دو سیاہ غلام دے کر خریدا۔ اس کے بعد آپؐ نے کبھی کسی کی بیعت نہیں لی مگر آپؐ اسے پوچھ لیتے تھے کہ کیا وہ غلام تو نہیں ہے؟
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں رسول اللہﷺ
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک یہودی سے غلہ ادھار خریدا اور اس کو اپنی زرہ بطوررہن دی۔
اعمش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم نے ابراہیم نخعی کے پاس بیع سلم میں رہن رکھنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے اسود بن یزیدنے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک یہودی سے مقررہ مدت کے لئے غلہ ادھار خریدا اور اس کے پاس اپنی لوہے کی زرہ رہن رکھی۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مدینہ تشریف لائے جبکہ لوگ پھلوں کی سال دو سال پیشگی قیمت ادا کر دیتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا جو کھجور کی قیمت پیشگی ادا کرے تو وہ معیّن پیمانہ اور معیّن وزن کی ایک مقررہ مدت تک کے لئے پیشگی قیمت دے۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ (مدینہ) تشریف لائے اور لوگ (اجناس وغیرہ) کے لئے پیشگی قیمت ادا کیا کرتے تھے۔ رسول اللہﷺ نے انہیں فرمایا جو پیشگی قیمت دے وہ صرف معین پیمانہ اور معین وزن کی پیشگی قیمت ادا کرے۔ ایک روایت میں ’’اِلٰی اَجَلٍ مَعْلُومٍ‘ کے بھی الفاظ ہیں یعنی معیّن مدت تک۔
سعید بن مسیّب بیان کرتے ہیں کہ معمر کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے ذخیرہ اندوزی کی وہ خطا کار ہے۔ سعید سے کہا گیا آپ خود ذخیرہ کرتے ہیں۔ سعیدنے کہا معمر جو یہ روایت بیان کرتے تھے وہ بھی ذخیرہ کرتے تھے۔
معمر بن عبداللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا صرف خطا کار ذخیرہ اندوزی کرتا ہے۔
ابن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہؓ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا قسم بِکری کا باعث توہے مگر نفع(کی برکت) مٹا دیتی ہے۔
حضرت ابو قتادہؓ انصاری سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا خریدو فروخت میں زیادہ قسمیں کھانے سے بچو۔ وہ (سودے کو) بِکوا تودیتی ہے مگر (اس کی برکت) مٹا دیتی ہے۔