بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 8 of 128 hadith
حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کے پاس تھے کہ آپؐ جائے حاجت سے تشریف لائے تو آپؐ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور عرض کیا گیا کیا آپ وضوء نہیں کریں گے؟ آپؐ نے فرمایا کس لئے؟ کیا میں نماز پڑھنے لگا ہوں کہ وضوء کروں؟
حضرت عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ قضاء حاجت کے لئے تشریف لے گئے جب آپؐ (واپس) تشریف لائے تو آپؐ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور عرض کیا گیا یا رسول اللہ! کیا آپ وضوء نہیں کریں گے؟ آپؐ نے فرمایا کیوں؟ کیا نماز کے لئے؟
حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ جب نبیﷺ قضائے حاجت سے فارغ ہوئے تو کھانا آپؐ کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ آپؐ نے بغیر پانی چھونے کے کھانا تناول فرمایا۔ سعید بن حویرث روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ آپؐ نے وضوء نہیں کیا؟ تو آپؐ نے فرمایا میں نے نماز کا ارادہ تو نہیں کیا کہ وضوء کروں۔ یعنی باقاعدہ وضوء نہیں فرمایا۔
حماد کی روایت میں حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ جب جائے ضرورت میں داخل ہوتے اور ھُشیم کی روایت میں ہے جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے آپؐ کہتے اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ اے اللہ میں ظاہری اور باطنی پلیدگیوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت میں اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِث کے الفاظ ہیں۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نماز کے لئے اقامت ہو گئی تو رسول اللہﷺ کسی سے کوئی رازدارانہ بات کر رہے تھے عبد الوارث کی روایت میں ہے اللہ کے نبیﷺ کسی سے کوئی راز کی بات کر رہے تھے جب آپؐ نماز کے لئے کھڑے ہوئے تو لوگوں کو نیند آگئی تھی۔
عبد العزیز بن صہیب سے روایت ہے انہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا کہ ایک مرتبہ نماز کے لئے اقامت ہو گئی جبکہ نبیﷺ کسی شخص سے کوئی راز کی بات کر رہے تھے۔ آپؐ اس سے بات کرتے رہے یہاں تک کہ آپؐ کے صحابہؓ کو نیند آ گئی پھر آپؐ تشریف لائے اور ان کو نماز پڑھائی۔
قتادہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انسؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ کے صحابہؓ سو جاتے پھر نماز ادا کرتے اور وضوء نہ کرتے۔ راوی نے کہا کہ آپ نے حضرت انسؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا؟ انہوں نے کہا ہاں اللہ کی قسم۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) عشاء کی نماز کی اقامت ہوگئی تو ایک آدمی کہنے لگا کہ مجھے (آپؐ سے) ایک کام ہے چنانچہ نبیﷺ اس سے راز کی بات کرنے کے لئے کھڑے ہوگئے یہاں تک کہ لوگوں کو یا کچھ لوگوں کو نیند آگئی پھر انہوں نے نماز ادا کی۔