بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 6 of 146 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ انبیا ء میں سے ایک نبی ایک درخت کے نیچے اترے تو انہیں ایک چیونٹی نے کاٹا۔ انہوں نے اپنے سامان کے بارے میں ارشاد فرمایا تو وہ اس درخت کے نیچے سے نکال لیا گیا۔ پھر انہوں نے ان (چیونٹیوں) کے بارہ میں ارشاد فرمایا تو ان کو آگ میں جلادیا گیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی کیوں نہ صرف ایک چیونٹی کو۔
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا۔ اس نے (بلی) کو قید کر دیا یہاں تک کہ وہ مر گئی۔ اس وجہ سے وہ آگ میں داخل ہوئی۔ اس نے نہ اس کو جب اس نے اسے قید کیا کھانا ڈالا اور نہ پانی پلایا اور نہ ہی اس کو چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا۔ جسے نہ اس نے کھانا دیا نہ پانی اور نہ ہی اسے چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھائے۔ ایک اور روایت میں (حَبَسَتْہَا کی بجائے) رَبَطَتْہَا کے الفاظ ہیں اور (خَشَاشِ الْأَرْضِ کی بجائے) حَشَرَاتِ الْأَرْضِ کے الفاظ ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ایک شخص راستہ میں جا رہا تھا۔ اسے شدید پیاس لگی اس نے ایک کنواں پایا وہ اس میں اترا اور پانی پیا۔ پھر وہ باہر نکلا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک کتا زبان نکالے ہانپ رہا ہے اور پیاس کی وجہ سے گیلی مٹی چاٹ رہا ہے۔ اس آدمی نے کہا اس کتے کو بھی ویسے ہی پیاس لگی ہے جیسی مجھے لگی تھی۔ اس پر وہ کنویں میں اترا اور اپنے موزے کو پانی سے بھرا۔ پھر اسے اپنے منہ میں پکڑا یہاں تک کہ اوپر چڑھ آیا اور کتے کو پانی پلایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی قدر کی اور اسے بخش دیا۔ انہوں (صحابہؓ) نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا ہمارے لئے ان جانوروں میں بھی اجر ہے؟ آپؐ نے فرمایا ہر جاندار میں اجر ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ ایک بدکار عورت نے ایک شدید گرم دن ایک کتے کو کنویں کے گرد چکر لگاتے دیکھا۔ جس نے پیاس کی وجہ سے زبان نکالی ہوئی تھی۔ اس عورت نے اس کے لئے اپنے جوتے سے (پانی) نکالا (اور اسے پلایا) تو اسے بخش دیا گیا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا اس دوران کہ ایک کتا ایک کنویں کے گرد چکر لگا رہا تھا اور قریب تھا کہ پیاس اسے ہلاک کر دے کہ اُسے بنی اسرائیل کی فاحشہ عورتوں میں سے ایک عورت نے دیکھا۔ اس نے اپنا جوتا اتارا اور اس سے اس کے لئے پانی نکالا اور اُسے یہ (پانی) پلایا تو اسے اس وجہ سے بخش دیا گیا۔