بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 209 hadith
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں میرا بوسہ لے لیتے تھے۔ اور تم میں سے کون اپنی خواہش پر اس طرح قابو رکھتا ہے جیسے رسول اللہ ﷺ اپنی خواہش پر قابو رکھتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بوسہ لیتے تھے اور آپؐ روزے سے ہوتے تھے اور آپؐ جسم سے جسم لگا لیتے تھے اور آپؐ روزے سے ہوتے تھے۔ مگر آپؐ کو اپنی خواہش پر تم سب سے زیادہ قابو تھا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بوسہ لیتے تھے اور آپؐ روزے سے ہوتے تھے اور آپؐ کو تم سب سے زیادہ اپنی خواہش پر قابو تھا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ باہم جسم ملا لیتے تھے اور آپ ؐ روزے سے ہوتے تھے۔
اسود سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں اور مسروق حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے۔ ہم نے ان سے کہا کیا رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں جسم سے جسم ملا لیتے تھے؟ انہوں نے فرمایا ہاں، لیکن آپؐ تم سب سے زیادہ اپنی خواہش پر ضبط رکھتے تھے۔ ابو عاصم کو شک ہے یا یہ فرمایا کہ آپؐ تم میں سے زیادہ اپنی خواہش پر ضبط رکھنے والوں میں سے تھے۔
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ ان کا بوسہ لے لیتے تھے اور آپؐ روزے سے ہوتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ ماہ ِ صیام میں بوسہ لے لیتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رمضان میں بوسہ لے لیتے تھے اور آپؐ روزے سے ہوتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ بوسہ لے لیتے تھے اور آپؐ روزے سے ہوتے تھے۔
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ بوسہ لے لیتے تھے جبکہ آپؐ روزہ سے ہوتے تھے۔