بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو تو اچھی طرح سے وضو کرو اور اپنے ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے درمیان پانی ڈالو۔
عاصم بن لقیط بن صَبْرَه اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وضو اچھی طرح سے کرو اور انگلیوں کے درمیان خلال کرو۔
عبید اللہ بن ابو رافع اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب وضو کرتے تو اپنی انگوٹھی کو حرکت دیتے تھے۔
حضرت عبد اللہ بن عمروؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ اُن کی ایڑیاں (خشک ہونے کی وجہ سے) چمکتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ آپؐ نے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ سے ہلاکت ہے۔ وضو پورا کرو۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ سے ہلاکت ہے۔
ابو سلمہ نے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ نے عبدالرحمنؓ کو دیکھا اور وہ وضو کر رہے تھے تو فرمایا پورا وضو کرو۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے ایڑیوں کے لئے آگ کے عذاب کا خطرہ ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ کے عذاب کا خطرہ ہے۔
حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے ایڑیوں کے لئے آگ سے ہلاکت کا خطرہ ہے۔
حضرت خالد بن ولیدؓ ، یزیدؓ بن ابی سفیان، شرحبیلؓ بن حسنہ ، عمرو بن عاصؓ ، ان سب نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔ آپؐ نے فرمایا وضو مکمل کرو، ایڑیوں کے لئے آگ سے ہلاکت کا خطرہ ہے۔
اَبو حَیَّۃ نے بیان کیا کہ میں نے حضرت علیؓ کو دیکھا انہوں نے وضو کیا اور اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے، پھر فرمایا میں نے چاہا کہ تم کو تمہارے نبی ﷺ کا وضو دکھاؤں۔