بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 40 hadith
ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا، کہا: عبد الوہاب نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ایوب سے۔ ایوب نے حفصہ سے روایت کی وہ کہتی تھی کہ ہم اپنی کنواریوں کو عیدوں میں نکلنے سے منع کیا کرتی تھیں۔ ایک عورت آئی اور بنو خلف کے محل میں اُتری اور اس نے اپنی بہن سے یہ روایت بیان کی اور اس کی بہن کا خاوند نبی ﷺ کے ساتھ بارہ جنگوں میں گیا تھا۔ وہ کہتی تھی : ) اور میری بہن چھلڑائیوں میں اس کے ساتھ تھی۔ وہ کہتی تھی کہ ہم زخمیوں کا علاج کیا کرتیں اور بیماروں کی خبر گیری کرتیں۔ میری بہن نے نبی ﷺ سے پوچھا: کیا ہمیں گناہ ہوگا کہ اگر ہم میں سے کسی کے پاس جلباب نہ ہو اور وہ نہ نکلے؟ فرمایا: اس کی سہیلی اس کو اپنے جلباب کا ایک حصہ اُوڑھادے اور چاہیے کہ وہ بھلے کاموں اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر ہو۔ جب حضرت ام عطیہ آئیں تو میں نے اُن سے پوچھا کیا آپ نے نبی ﷺ سے سنا تھا؟ تو انہوں نے کہا: ہاں۔ میرا باپ آپ پر قربان۔ اور جب بھی وہ آپ کا ذکر کرتیں تو کہتیں: میرا باپ آپ پر قربان ہو۔ میں نے آپ کو کہتے ہوئے سنا تھا کہ کنواریاں اور پردہ والیاں۔ یا فرمایا اور کنواری پردہ والیاں اور وہ عورتیں جنہیں حیض آیا ہو باہر نہ ہوں اور بھلے کاموں اور ایمان والوں کی دعا میں شریک ہوں اور حائضہ عورتیں نماز گاہ سے الگ رہیں۔ حفصہ کہتی تھیں: میں نے کہا، کیا حیض والی عورتیں بھی؟ تو انہوں نے کہا: کیا وہ (حج میں) عرفات اور فلاں فلاں مقام میں نہیں جایا کرتیں۔
(تشریح)Ḥafṣah narrated: ‘We would forbid our young virgin girls from going out for the two ʿĪd gatherings. A woman came and stayed at the fortress of the Banū Khalaf. She narrated from her sister, whose husband had accompanied the Prophet (sa) in 12 battles, saying: “My sister was with him on six [of those occasions].” She added: “We would tend to the wounded and care for the sick.” My sister asked the Prophet (sa): “Is there any harm in one of us going out without a loose robe (jilbāb)?” He replied: “Her companion should cover her with her loose robe, and she should be present to witness the good actions and supplications of the believers.” When Umm ʿAṭiyyah (r.a) came, I asked her: “Did you hear [this from] the Prophet (sa)?” She replied: “May my father be sacrificed for him, yes.” She never mentioned the Prophet (sa) without saying ‘May my father be sacrificed for him’. [Umm ʿAṭiyyah continued:] “I heard him say: ‘Virgins and veiled women, or those virgins who are veiled, and menstruating women should come out and join in the good actions and supplications of the believers. The menstruating women should stay away from the place of Prayer’.” Ḥafṣah said: “I then asked: ‘Even menstruating women?’ She replied: ‘Are they not present at ʿArafah [during the Ḥajj] and at such-and-such places’?”’
(ابن طاؤس نے کہا ) اور حضرت ابن عمر ابتداء میں کہا کرتے تھے کہ وہ کوچ نہ کرے۔ پھر میں نے ان کو کہتے سنا کہ وہ کوچ کرے۔ رسول اللہ ﷺ نے انہیں اجازت دی ہے۔
(تشریح)Initially, Ibn ʿUmar (r.a) used to say that she should not go; however, I later heard him saying: ‘She can go, as the Messenger of Allāh (sa) gave them permission.’
ہم سے احمد بن ابی رجاء نے بیان کیا، کہا: ابواسامہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے ہشام بن عروہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتلایا کہ ابویش کی بیٹی حضرت فاطمہ نے نبی ﷺ سے پوچھا، کہا کہ مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے اور پاک ہونے کو نہیں آتی کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں۔ یہ تو ایک رگ (کی بیماری) ہے۔ بلکہ جتنے دن تمہیں حیض آیا کرتا تھا۔ اتنے دنوں تک نماز چھوڑ دو۔ پھر نہا لو اور نماز پڑھو۔
(تشریح)ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘Fāṭimah bint Abī Ḥubaish (r.a) said to the Prophet (sa): “I experience istiḥāḍah and cannot remain pure. Should I abandon the Prayer?” He replied: “No. It is merely [bleeding] from a blood vessel, but refrain from offering the Prayer on the days when you used to menstruate. Then, bathe and offer Prayer”.’
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا کہا: اسماعیل نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے محمد سے، محمد نے حضرت ام عطیہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: ہم گدلے پانی اور زردی کو کچھ بھی شمار نہ کرتی تھیں۔
(تشریح)Umm ʿAṭiyyah (r.a) narrated: ‘We did not consider the turbid and yellow discharge to be anything [significant regarding menstruation].’
ہم سے ابراہیم بن منذر (حزامی) نے بیان کیا کہا: معن نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا کہ ابن ابی ذب نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ سے اور عمرہ سے، ان دونوں نے حضرت عائشہ نبی ﷺ کی بیوی سے روایت کی کہ حضرت ام حبیبہ سات سال تک استحاضہ سے بیمار ہیں اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے متعلق پوچھا تو آپ نے ان سے فرمایا کہ وہ نہا لیا کریں اور کہا کہ یہ ایک رگ (بیماری کی) ہے۔ اس لیے وہ ہر نماز کے لیے نہا لیا کرتی تھیں۔
(تشریح)The wife of the Prophet (sa), ʿĀʾishah (r.a), narrated that Umm Ḥabībah experienced istiḥāḍah for seven years. When she asked the Messenger of Allāh (sa) about it, he instructed her to bathe. He also said: ‘This is [bleeding] from a blood vessel.’ Hence, she would bathe before every Prayer.
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبد اللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے، عبد اللہ نے اپنے باپ سے، انہوں نے عمرہ بنت عبدالرحمان سے، عمرہ نے حضرت عائشہ نبی ﷺ کی بیوی سے روایت کی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: یا رسول اللہ! صفیہ کو حیض آگیا ہے تو آپ نے فرمایا: شاید وہ ہمیں روک رکھے گی۔ کیا اس نے تمہارے ساتھ طواف نہیں کیا تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ فرمایا: پھر چلو۔
ʿAmrah bint ʿAbd al-Raḥman reported that ʿĀʾishah (r.a), wife of the Prophet (sa), narrated that she said to the Messenger of Allāh (sa): ‘O Messenger of Allāh! Surely Ṣafiyyah bint Ḥuyayy has begun menstruating.’ The Messenger of Allāh (sa) said: ‘She may delay us. Has she not circumambulated [the Kaʿbah] with you?’ They replied: ‘Yes’. He said: ‘Then proceed.’
ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: وہیب نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبداللہ بن طاؤس سے، عبداللہ نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حائضہ کو اجازت دی گئی ہے کہ اگر اسے حیض آئے تو وہ کوچ کرے۔
Ibn ʿAbbās (r.a) narrated: ‘A menstruating woman has been permitted to leave when she has her menses.’
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ( کہا: ) ہمیں زہیر نے بتلایا۔ انہوں نے کہا: ہشام بن عروہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ نبیؐ نے فرمایا: جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو اور جب بند ہو جائے تو اپنے بدن سے خون دھو ڈالو اور نماز پڑھو۔
(تشریح)ʿĀʾishah (r.a) narrated that the Prophet (sa) said: ‘When the menses begins, refrain from offering Prayer; and when it ends, wash the blood off and offer Prayer.’
ہم سے احمد بن ابی سریج نے بیان کیا کہا: شبابہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے حسین معلم سے، حسین نے عبداللہ بن بریدہ سے، ابن بریدہ نے حضرت سمرہ بن جندب سے روایت کہ ایک عورت اسی حالت میں مر گئی کہ بچہ پیٹ میں تھا۔ نبی ﷺ نے اس کا جنازہ پڑھا اور آپ اس کی کمر کے عین مقابل پر کھڑے ہوئے۔
Samurah ibn Jundub narrated that a woman died in childbirth. The Prophet (sa) offered her Funeral Prayer and stood by the middle of her body.
ہم سے حسن بن مدرک نے بیان کیا ، کہا: يحي بن حماد نے ہم سے بیان کیا کہا: ابوعوانہ نے جن کا نام وضاح ہے اپنی کتاب سے (دیکھ کر) ہمیں بتلایا کہا کہ سلیمان شیبانی نے عبداللہ بن شداد سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا۔ وہ کہتے تھے: میں نے اپنی خالہ حضرت میمونہ سے جو کہ نبی ﷺ کی بیوی تھیں سنا کہ وہ حیض کی حالت میں ہوتیں نماز نہ پڑھتیں اور رسول اللہ ﷺ کے سجدہ گاہ کے سامنے لیٹی رہتیں اور آپ اپنی چٹائی پر ہی نماز پڑھتے۔ جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کے کپڑے کا ایک حصہ مجھے لگتا۔
(تشریح)ʿAbd Allāh ibn Shaddād narrated that he heard from his maternal aunt, the wife of the Prophet, Maimūnah (r.a), that when she was menstruating, she would refrain from offering Prayer and would lie on the floor alongside the place where the Messenger of Allāh (sa) would perform sujūd when offering Prayer on his mat. [She said:] ‘When he went into sujūd, some of his clothes would touch me.’