بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 46 hadith
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ہشام سے۔ ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ ﷺ کی بیوی سے روایت کی کہ نبی ﷺ جب غسل جنابت کرتے تو آپ اپنے دونوں ہاتھ دھوتے۔ پھر اسی طرح وضو کرتے کہ جس طرح نماز کے لیے وضو کیا کرتے تھے۔ پھر اپنی اُنگلیاں پانی میں ڈالتے اور ان سے اپنے بالوں کی جڑوں میں خلال کرتے۔ پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے سر پر تین چلو ڈالتے۔ پھر اپنے سارے بدن پر (پانی) بہاتے۔
ʿĀʾishah (r.a), wife of the Prophet (sa) narrated that when the Prophet (sa) was required to take a bath due to janābah, he would start by washing his hands. Then he would perform wuḍūʾ in the same manner as he would for Prayer. Following this, he would dip his fingers in the water and rub them against the roots of his hair. Then he would pour three handfuls [of water] over his head, before finally pouring [water] over his body.
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے سالم بن ابی جعد سے، سالم نے کریب سے، کریب نے حضرت ابن عباس سے، حضرت ابن عباس نے حضرت میمونہ نبی ﷺ کی بیوی سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جس طرح آپ اپنی نماز کے لیے وضو کرتے تھے وضو کیا، مگر پاؤں نہیں ہوئے اور آپ نے اپنی شرم گاہ کو دھویا اور اس آلائش کو بھی جو آپ کو لگ گئی تھی۔ اس کے بعد آپ نے اپنے اوپر پانی بہا دیا۔ پھر آپ نے دونوں پاؤں کو ایک طرف کر کے ان کو دھویا۔ یہ ہے آپ کا غسل جنابت۔
(تشریح)Maimūnah (r.a), wife of the Prophet (sa), narrated that the Messenger of Allāh (sa) performed ablution, as he would for Prayer, but left out his feet. He washed his private parts thoroughly to remove any impurities, and then poured water over his entire body. Subsequently, he withdrew his feet [from the place of bathing] and washed them separately. This constituted his obligatory bath.
آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا۔ کہا: ابو ذئب کے بیٹے نے ہمیں بتلایا انہوں نے زہری ہے۔ زہری نے عروہ سے۔ عروہ نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ میں اور نبی ﷺ ایک ہی برتن یعنی پیالے سے جسے دوہنی کہتے ہیں، نہایا کرتے تھے۔
(تشریح)ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘The Prophet (sa) and I would both bathe from one vessel, a bowl called al-faraq.’
ہم سے عبد اللہ بن محمد نے بیان کیا ، کہا: عبد الصمد نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: شعبہ نے مجھے بتلایا۔ کہا: ابوبکر بن حفص نے مجھ سے بیان کیا ، کہا: میں نے ابوسلمہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں اور حضرت عائشہ کا بھائی، حضرت عائشہ کے پاس اندر گئے اور ان کے بھائی نے ان سے نبی ﷺ کے نہانے کے متعلق پوچھا تو حضرت عائشہ نے ایک برتن منگوایا جو تقریباً صاع کے برابر تھا اور وہ نہائیں اور اپنے سر پر پانی ڈالا۔ اور ہمارے اور ان کے درمیان پردہ تھا۔ ابوعبد اللہ (بخاری) نے کہا کہ یزید بن ہارون اور بہنر اور جدی نے شعبہ سے روایت کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے: ایک صاع کے اندازے کے برابر۔
Abū Salamah said: ‘I and the brother of ʿĀʾishah (r.a) visited her, and her brother inquired about the bathing of the Prophet (sa). She requested a vessel [of water] of about one ṣāʿ, then took a bath, pouring it over her head. There was a screen between her and us [throughout her bathing].’ Abū ʿAbd Allāh [al-Bukhārī] reported: ‘Yazīd ibn Hārūn, Bahz, and al-Juddī narrated from Shuʿbah: “Of a measure equivalent to one ṣāʿ”.’
ہم سے عبد اللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا: بیچی بن آدم نے ہمیں بتلایا، انہوں نے کہا، زہیر نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اسحاق سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا، ابو جعفر نے ہمیں بتلایا کہ وہ اور ان کے باپ حضرت جابر بن عبد اللہ کے پاس تھے اور ان کے پاس کچھ اور لوگ بھی بیٹھے تھے، انہوں نے حضرت جابر سے غسل کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: ایک صاع (پانی) تمہیں کافی ہے۔ ایک شخص بولا: مجھے تو کافی نہیں ہوتا۔ حضرت جابر نے کہا: جس کے بال تم سے زیادہ تھے اور جو تم سے بہتر تھا، اس کو تو کافی ہوا کرتا تھا۔ پھر اس نے ایک ہی کپڑے میں ہماری امامت بھی کی۔
Abū Jaʿfar narrated that he and his father were with Jābir ibn ʿAbd Allāh, and some other people were also present. They asked him about bathing. He said: ‘One ṣāʿ [of water] should suffice for you.’ One man said: ‘It is not sufficient for me.’ Jābir replied: ‘It was sufficient for one who had more hair than you and was superior to you.’ Then he led us in Prayer wearing a thawb.
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا: ابن عیینہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عمرو سے۔ عمرو نے جابر بن زید سے، جابر نے حضرت ابن عباس سے روایت کی کہ نبی ﷺ اور حضرت میمونہ ایک ہی برتن سے نہایا کرتے تھے۔ اور یزید بن ہارون اور بہنبر اور جدی نے شعبہ سے روایت کرتے ہوئے (اس کی مقدار) ایک صاع بیان کی۔ ابو عبد الله (بخاری) نے کہا: ابن عیینہ اپنی آخری عمر میں یوں روایت کیا کرتے تھے: حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت میمونہ سے روایت کی۔۔۔ اور درست وہی ہے جو ابونُعیم نے روایت کیا۔
(تشریح)Ibn ʿAbbās (r.a) narrated that the Prophet (sa) and Maimūnah (r.a) would both bathe from one vessel [of water]. Yazīd ibn Hārūn and Bahz and al-Juddī added ‘of approximately one ṣāʿ’. Abū ʿAbd Allāh [al-Bukhārī] said: ‘In his later years, Ibn ʿUyainah would narrate this report as being transmitted through Ibn ʿAbbās (r.a) from Maimūnah. The authentic narration, however, is that which Abū Nuʿaim narrated.’
ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا، کہا کہ زہیر نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابو اسحاق سے روایت کی، کہتے تھے کہ مجھے سلیمان بن صرد نے بتلایا، کہا: حضرت جبیر بن مطعم نے مجھے بتلایا۔ کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں تو اپنے سر پر تین بار پانی ڈالتا ہوں اور آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کر کے بتلایا۔
Jubair ibn Muṭʿim reported that the Messenger of Allāh (sa) said: ‘As for me, I pour [water] over my head three times,’ and he demonstrated with both his hands.
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا: غندر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے مخول بن راشد سے مخول نے محمد بن علی سے۔ محمد نے حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت کی وہ کہتے تھے : نبی ﷺ اپنے سر پر تین بار پانی ڈالا کرتے تھے۔
Jābir ibn ʿAbd Allāh narrated that the Prophet (sa) would pour [water] over his head three times [when bathing].
ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا، کہا: معمر بن بیٹی بن سام نے ہم سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ابو جعفر نے مجھ سے بیان کیا۔ کہتے تھے: حضرت جابر نے مجھ سے کہا: تمہارے چا کا بیٹا میرے پاس آیا۔ حسن بن محمد بن حنفیہ کی طرف اشارہ تھا۔ اس نے پوچھا: جنابت کا غسل کس طرح کیا جائے؟ میں نے کہا: نبی ﷺ تین چلولیا کرتے تھے اور ان کو اپنے سر پر ڈالتے پھر اپنے سارے جسم پر پانی ڈالتے۔ اس پر حسن نے مجھے کہا: میں بہت بالوں والا آدمی ہوں تو میں نے کہا: نبی ﷺ تجھ سے زیادہ بالوں والے تھے۔
(تشریح)Abū Jaʿfar narrated that Jābir told me: ‘Your cousin, the son of your paternal uncle, namely al-Ḥasan ibn Muḥammad ibn al-Ḥanafiyyah came to me and asked: “How is the bath after major ritual impurity [to be performed]?” I said: “The Prophet (sa) would take three handfuls and pour them over his head, and then pour [water] over the entirety of his body.” Al-Ḥasan said to me: “I am a man with a lot of hair.” I replied: “The Prophet (sa) had more hair than you”.’
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا: عبدالواحد نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اعمش سے۔ اعمش نے سالم بن ابی جعد سے۔ سالم نے کریب ہے۔ کریب نے حضرت ابن عباس سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: حضرت میمونہ نے کہا: میں نے نبی ﷺ کے لیے نہانے کا پانی رکھا تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ دو یا تین دفعہ دھوئے۔ پھر آپ نے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا۔ پھر اپنی شرم گاہ ہوئی۔ پھر اپنا ہاتھ زمین پر ملا۔ پھر کلی کی اور ناک میں پانی لیا اور اپنا منہ اور دونوں ہاتھ دھوئے۔ اس کے بعد آپ نے اپنے جسم پر پانی ڈالا پھر اپنی جگہ سے ایک طرف ہو گئے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔
(تشریح)Ibn ʿAbbās (r.a) narrated that Maimūnah (r.a) said: ‘I placed some water for the Prophet (sa) to bathe with. He washed his hands twice or thrice, then he poured [water] on his left hand and washed his private area. Then he rubbed his hand on the earth, then he rinsed his mouth and nose and washed his face and hands and poured [water] over his body. Then he moved from his place and washed his feet.’