بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 40 hadith
ہم سے علی بن عبد اللہ نے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہمیں بتلایا، کہا: میں نے عبد الرحمن بن قاسم سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے قاسم سے سُنا۔ وہ کہتے تھے۔ میں نے حضرت عائشہ سے سُنا۔ وہ کہتی تھیں کہ ہم (سفر پر نکلے۔ ہم یہی سمجھتے تھے کہ حج کریں گے۔ جب ہم سرف مقام میں پہنچے تو مجھے حیض آگیا۔ رسول اللہ ﷺ میرے پاس آئے اور میں رو رہی تھی۔ فرمایا تمہیں کیا ہوا؟ کیا تمہیں حیض آیا ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔ فرمایا: یہ ایک ایسا امر ہے جو اللہ تعالیٰ نے آدم کی لڑکیوں کے لئے مقدر کیا ہے۔ پس تم جو کچھ حاجی کرتا ہے کرو، سوائے اس کے کہ بیت اللہ کا طواف نہ کرو۔ کہتی تھیں: رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی کی۔
(تشریح)ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘We set out with the sole [intention] of performing the Ḥajj and when we reached Sarif, my menstrual period started. The Messenger of Allāh (sa) came to me as I was crying. He asked: “What is the matter? Have you started menstruating?” I replied: “Yes.” He said: “Indeed this is a matter decreed by Allāh for the daughters of Adam (as), so do everything that the other pilgrims do, except for circumambulating the Kaʿbah”.’ She further narrated, saying: ‘And the Messenger of Allāh (sa) sacrificed cows on behalf of all of his wives.’
اور آپ مجھ سے فرماتے تو میں نہ بند باندھ لیتی اور آپ میرے ساتھ بدن سے بدن لگا کر لیٹ جاتے حالانکہ میں حائضہ ہوتی۔
‘And he used to tell me to don an izār [a loose garment which covers the lower body] and he would lie with me, touching my body with his own while I was menstruating.’
اور آپ متکلف ہوتے اپنا سر میری طرف نکالتے تو میں اسے دھوتی حالانکہ میں حائضہ ہوتی۔
‘And he would extend his head towards me while he was observing iʿtikāf, and I would wash it while I was menstruating.’
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ عروہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں رسول اللہ ﷺ کے سر میں کنگھی کیا کرتی تھی۔ حالانکہ میں حائضہ ہوتی۔
ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘I would comb the hair of the Messenger of Allāh (sa) during my menstrual period.’
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا: ہشام بن یوسف نے ہمیں بتلایا کہ ابن جریج نے انہیں خبر دی۔ وہ کہتے تھے کہ ہشام نے عروہ سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتلایا کہ ان سے کسی نے پوچھا: کیا حائضہ میری خدمت کرے یا کیا عورت میرے قریب آئے اس حالت میں کہ وہ جنبی ہو؟ تو عروہ نے کہا: یہ سب مجھ پر آسان ہے اور ہر ایک ان میں سے میری خدمت کرتی ہے اور کسی پر بھی اس میں کوئی حرج نہیں۔ مجھے حضرت عائشہ نے بتلایا کہ وہ کنگھی کیا کرتی تھیں۔ یعنی رسول اللہ ﷺ کے سر کو، حالانکہ وہ حائضہ ہوتیں اور رسول اللہ ﷺ اس وقت مسجد میں اعتکاف بیٹھے ہوئے ہوتے۔ آپ اپنے سر کو ان کے نزدیک کر دیتے اور وہ اپنی کوٹھڑی میں ہوتیں۔ اور آپ کو کنگھی کرتیں حالانکہ وہ حائضہ ہوتیں۔
(تشریح)ʿUrwah (r.a) narrated that he was asked: ‘Is it permissible for a menstruating woman to serve me or for a woman in a state of major ritual impurity to come near me?’ ʿUrwah (r.a) replied: ‘This entire matter is easy for me, because such women serve me and there is nothing wrong with anyone else doing the same. ʿĀʾishah (r.a) told me that during her menstrual period, she would comb the hair of the Messenger of Allāh (sa) while he was observing iʿtikāf in the Mosque: he would bring his head near her while she was in her chamber, and she would comb his hair while she was menstruating.’
ہم سے ابو نعیم فضل بن دکین نے بیان کیا کہ انہوں نے زہیر سے سنا۔ وہ منصور بن صفیہ سے روایت کرتے تھے کہ اُن کی ماں نے ان کو بتلایا کہ حضرت عائشہؓ نے ان سے بیان کیا کہ نبی ﷺ میری گود میں سر رکھ کر لیٹ جاتے حالانکہ میں حائضہ ہوتی۔ پھر آپ قرآن مجید پڑھتے۔
(تشریح)ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘The Prophet (sa) would recline on my lap during my menstrual period, and then recite the Qurʾān.’
ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہشام نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، یحییٰ نے ابو سلمہ سے روایت کی کہ حضرت ام سلمہ کی لڑکی زینب نے ان سے بیان کیا کہ حضرت ام سلمہ نے انہیں بتایا۔ کہتی تھیں: ایک بار میں نبی ﷺ کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ اتنے میں مجھے حیض آیا تو میں سرک گئی اور اپنے حیض کے کپڑے لئے۔ آپ نے فرمایا: کیا تجھے خون نفاس آیا ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔ تو آپ نے مجھے بلایا اور میں اسی چادر میں آپ کے ساتھ لیٹ گئی۔
(تشریح)Umm Salamah (r.a) narrated: ‘Once I was lying with the Prophet (sa) under a sheet and I started menstruating, so I slipped away and retrieved my menstrual clothes. He asked: “Are you experiencing menstrual bleeding (nifās)?” I replied: “Yes.” He called me back, and I lay with him under the sheet.’
ہم سے قبیصہ نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سفیان نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے ابرہیم سے، ابراہیم نے اسود سے، اسود نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ کہتی تھیں کہ میں اور نبی ﷺ ایک ہی برتن سے نہایا کرتے تھے اور ہم جنبی ہوتے۔
ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘The Prophet (sa) and I would bathe from the same vessel when we were both in a state of major ritual impurity (janābah).’
ہم سے اسماعیل بن خلیل نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: علی بن مسہر نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: ابواسحق شیبانی نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے عبد الرحمان بن اسود سے، عبدالرحمان نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھی: ہم میں سے جب کوئی حائضہ ہوتی اور رسول اللہ ﷺ اس کے ساتھ بدن لگا کر لیٹنا چاہتے تو آپ اس کو تہ بند باندھنے کے لئے فرماتے؛ در آنحالیکہ اس کا حیض جوش میں ہوتا۔ پھر اس کے ساتھ بدن لگا کر لیٹتے۔ حضرت عائشہ کہتی تھیں تم میں سے کون اپنی شہوت قابو میں رکھ سکتا ہے جس طرح کہ رسول اللہ ﷺ اپنی شہوت کو قابو میں رکھتے۔ اور جریر نے بھی شیبانی سے اس حدیث کو روایت کیا۔
ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘When any of us were menstruating and the Messenger of Allāh (sa) wished to lie with her, touching her body with his own, he would tell her to put on an izār during the peak of her menstruation. Then he would lie with her, touching her body with his own.’ She further added: ‘Who among you can control his desires as the Prophet (sa) could control them?’ [Just like ʿAlī ibn Mushir], Khalīd [ibn ʿAbd ʿAllāh al-Wasiṭī] and Jarīr [ibn ʿAbd al-Ḥamīd] narrated this ḥadīth via al-Shaibānī.
ہم سے ابو نعمان نے بیان کیا، کہا: عبدالواحد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: شیبانی نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: عبدالله بن شداد نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے حضرت میمونہ سے سنا۔ وہ کہتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنی عورتوں میں سے کسی عورت کے ساتھ بدن سے بدن لگا کر لیٹنا چاہتے تو اسے فرماتے اور وہ تہ بند باندھ لیتیں حالانکہ وہ (اس وقت) حائضہ ہوتیں۔ اور سفیان نے بھی شیبانی سے یہ حدیث روایت کی۔
(تشریح)Maimūnah (r.a) narrated that whenever the Messenger of Allāh (sa) wished to lie with one of his wives during her menstrual period, touching her body with his own, he would tell her to don a waistcloth. Sufyān [al-Thawrī] has also narrated this ḥadīth via al-Shaibānī.