بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 187 hadith
اسحاق (بن منصور) نے ہم سے بیان کیا کہ حبان (بن ہلال) نے ہمیں بتایا کہ ہمام نے ہم سے بیان کیا کہ قتادہ نے ہمیں بتایا۔ حضرت انسؓ نے ہم سے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپؐ کے کندھوں تک پہنچتے تھے۔
موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے بال آپؐ کے کندھوں تک پہنچتے تھے۔
مجھے عمرو بن علی (فلاس) نے بتایا کہ ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھے قتادہ سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ قتادہ نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کچھ خمدار تھے بالکل سیدھے نہ تھے اور نہ ہی گھنگھریالے ۔ آپؐ کے بال کانوں اور کندھے کے درمیان درمیان رہتے۔
مسلم (بن ابراہیم) نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ بھرے ہوئے تھے۔ ایسے ہاتھ میں نے آپؐ کے بعد نہیں دیکھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بال ذرا خمدار تھے نہ گھنگھریالے اور نہ بالکل سیدھے۔
ابونعمان نے ہم سے بیان کیا کہ جریربن حازم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے،قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ اور پاؤں پُر گوشت تھے۔ آپؐ کا چہرہ خوبصورت تھا ایسا خوبصورت چہرہ نہ میں نے آپؐ کے بعد دیکھا اور نہ آپؐ سے پہلے اور آپؐ کی ہتھیلیاں کشادہ تھیں۔
اور ہشام نے معمر سے نقل کیا۔ معمر نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں اور ہتھیلیاں پُرگوشت تھیں۔
اور ابوہلال (محمد بن سلیم) نے کہا کہ قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت انسؓ سے یا حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیاں اور قدم (یعنی پاؤں) پُر گوشت تھے۔ میں نے آپؐ کے بعد آپؐ کا ہم شکل نہیں دیکھا۔
اور ابوہلال (محمد بن سلیم) نے کہا کہ قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت انسؓ سے یا حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیاں اور قدم (یعنی پاؤں) پُر گوشت تھے۔ میں نے آپؐ کے بعد آپؐ کا ہم شکل نہیں دیکھا۔