بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 520 hadith
سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن دینار) سے، انہوں نے (امام باقر) محمد بن علی سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ (انصاری) رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ خیبر میں گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا اور گھوڑوں کا گوشت کھانے کی اجازت دی۔
حجاج بن منہال نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: عدی بن ثابت نے مجھے بتایا۔ انہوں نے حضرت براء (بن عازب) اور حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہم سے روایت کی کہ وہ (جنگ خیبر میں) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، انہوں نے گدھے بطور غنیمت پائے اور ان کا گوشت پکایا اتنے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے آواز دی: ہانڈیوں کو اُلٹ دو۔

اسحاق (بن منصور) نے مجھ سے بیان کیا۔ عبدالصمد (بن عبدالوارث) نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) عدی بن ثابت نے ہم سے بیان کیا کہ میں نے حضرت براء اور حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہم سے سنا۔ وہ دونوں بیان کرتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ خیبر کے اثناء فرمایا کہ ہانڈیاں اُلٹ دو جبکہ ہانڈیاں چولہوں پر رکھی جاچکی تھیں۔

مسلم (بن ابراہیم) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عدی بن ثابت سے، عدی نے حضرت براءؓ سے روایت کرتے ہوئے ایسی ہی حدیث بیان کی۔ کہا: ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ خیبر کے لئے نکلے۔ (آخر تک سب واقعہ بیان کیا۔)
ابراہیم بن موسیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ (یحيٰ بن زکریا) بن ابی زائدہ نے ہمیں خبر دی کہ عاصم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عامر (شعبی) سے، عامر نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا:نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی جنگ میں ہمیں حکم دیا کہ ہم پالتو گدھوں کا گوشت پھینک دیں، کچا ہو یا پکا۔ پھر آپؐ نے اس کے بعد ہمیں اس کے کھانے کا حکم نہیں دیا۔
سعید بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا کہ عباد (بن عوام) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (ابواسحاق) شیبانی سے روایت کی کہ انہوں نے کہا کہ میں نے (حضرت عبداللہ) بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے سنا: غزوۂ خیبر کے اثناء ہمیں سخت بھوک لگی اور ہانڈیاں (گدھوں کے گوشت کی) اُبل رہی تھیں۔ حضرت ابن ابی اوفیٰ ؓ کہتے تھے: ان میں سے بعض پک بھی گئی تھیں، اتنے میں نبی ﷺ کا منادی آیا کہ تم گدھوں کا گوشت بالکل نہ کھانا اور اس کی ہانڈیاں انڈیل دو۔ حضرت ابن ابی اوفیٰ ؓ کہتے تھے: ہم آپس میں باتیں کرنے لگے کہ آپؐ نے ان سے محض اس لئے روک دیا ہے کہ ان کا پانچواں حصہ نہیں نکالا گیا تھا۔ ان میں سے بعض نے کہا: (نہیں) ان سے قطعی طور پر منع کیا ہے کیونکہ وہ نجاست کھاتے ہیں۔
حسن بن اسحاق نے ہمیں بتایا۔ محمد بن سابق نے ہم سے بیان کیا کہ زائدہ (بن قدامہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ بن عمر سے، عبیداللہ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی جنگ میں گھوڑے (سوار) کے لئے دو حصے مقرر کئے اور پیادے کے لئے ایک حصہ۔ عبیداللہ نے کہا: نافع نے اس کی تشریح یہ کی کہ جس شخص کے پاس گھوڑا ہو تو اُس کو تین حصے دئے جائیں اور جس شخص کے پاس گھوڑا نہ ہو تو اُس کو ایک حصہ۔