بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 81 hadith
مسدد نے ہم سے بیان کیا، کہا: یحیى بن سعید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے روایت کی۔ کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا۔ کہا: حضرت ابن عمر ؓ نے مجھ سے بیان کیا، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنی نماز کے لئے سورج نکلنے کی جستجو نہ کیا کرو اور نہ اس کے ڈوبنے کی۔
Ibn ʿUmar (r.a) related that the Messenger of Allāh (sa) said: ‘Do not look out for the sunrise or the sunset for your Prayer.’
اور انہوں نے کہا: مجھ سے حضرت ابن عمر نے بیان کیا، کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب سورج کا کنارہ نکل آئے تو تم نماز میں تاخیر کرو۔ یہاں تک کہ سورج بلند ہو جائے اور جب سورج کا کنارہ غائب ہو جائے تو نماز میں تاخیر کرو۔ یہاں تک کہ سورج چھپ جائے۔ عبدہ نے بھی ان کی طرح یہی بیان کیا۔
Ibn ʿUmar (r.a) related that the Messenger of Allāh (sa) said: ‘When the rim of the sun appears, delay the Prayer until it rises high, and when the rim of the sun disappears, delay the Prayer until it disappears completely.’ ʿAbdah also narrated as such.
عبید بن اسمعیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو اسامہ سے، ابو اسامہ نے عبید اللہ سے، عبید اللہ نے خبیب بن عبدالرحمن سے، خبیب نے حفص بن عاصم سے، حفص نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے دو قسم کی خرید و فروخت سے اور دو طرز کے لباس سے اور دو نمازوں سے منع فرمایا۔ آپ نے فجر کے بعد سورج نکلنے تک اور عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک نماز پڑھنے سے اور بدن پر کپڑا اس طرح لپیٹنے سے کہ دونوں ہاتھ اندر لیٹے رہیں اور ایک ہی کپڑے میں گوٹھ مار کر زانو اٹھا کر اس طرح بیٹھنے سے کہ اپنی شرمگاہ کو اوپر کی طرف سے کھلا رکھے اور پھینک کر اور ہاتھ سے چھو کر خرید و فروخت کرنے سے منع فرمایا۔
(تشریح)Abū Hurairah (r.a) reported that the Messenger of Allāh (sa) forbade two kinds of sale, two forms of dress and two Prayers. He forbade offering Prayer after the Fajr Prayer before sunrise and after the ʿAṣr Prayer before sunset; wrapping one’s body with a cloth in a manner that would leave both hands shut inside and sitting with one’s knees raised and legs drawn up to the midriff in a single cloth, exposing one’s private parts to the sky; and [he forbade] munābadhah and mulāmasah.
عبد اللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا، کہا : مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی اس جستجو میں نہ رہے کہ سورج نکلنے کے وقت نماز پڑھے اور نہ اس کے غروب ہونے کے وقت۔
Ibn ʿUmar (r.a) narrated that the Messenger of Allāh (sa) said: ‘None of you should seek to offer Prayer at sunrise or sunset.’
عبد العزیز بن عبد اللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: عطاء بن یزید جندعی نے مجھے خبر دی کہ انہوں نے حضرت ابو سعید خدری سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ صبح کے بعد سورج چڑھنے تک کوئی نماز نہیں ہوتی اور نہ عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز ہوتی ہے۔
Abū Saʿīd al-Khudrī (r.a) narrated that he heard the Prophet (sa) say: ‘There is no Prayer after daybreak and before the sun has risen high, nor is there any Prayer after the ʿAṣr Prayer and before the sun disappears.’
محمد بن ابان نے ہم سے بیان کیا، کہا: غندر نے ہم سے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتایا۔ ابو تیاح سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے حمران بن ابان سے سنا کہ حضرت معاویہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: تم تو ایسی نماز پڑھتے ہو کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رہے اور ہم نے آپ کو یہ نماز پڑھتے نہیں دیکھا اور آپ نے ان سے یعنی عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھنے سے منع فرمایا۔
Ḥumrān ibn Abān relates that Muʿāwiyah (r.a) said: ‘Indeed, you offer a certain Prayer which we, who accompanied the Messenger of Allāh (sa), did not see him offer, and he certainly forbade the two.’ This referred to the two rakaʿāt after the ʿAṣr Prayer.
محمد بن سلام نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبدہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبید اللہ سے، عبید اللہ نے خبیب سے، خبیب نے حفص بن عاصم سے، حفص بن عاصم نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فجر کے بعد سورج نکلنے تک اور عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک دو نمازوں سے منع فرمایا ہے۔
Abū Hurairah (r.a) narrated: ‘The Messenger of Allāh (sa) forbade two Prayers: one offered after the Fajr Prayer and before sunrise, and the other after the ʿAṣr Prayer and before sunset.’
ابو نعمان نے ہم سے بیان کیا، (کہا: ) حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے نافع سے۔ نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں اسی طرح نماز پڑھتا ہوں جس طرح میں نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھتے دیکھا تھا۔ میں کسی کو منع نہیں کرتا کہ وہ رات اور دن کو جتنی چاہے نماز پڑھے مگر یہ کہ تم سورج کے نکلنے اور اس کے غروب ہونے کی عمدا جستجو نہ کیا کرو۔
Ibn ʿUmar (r.a) narrated: ‘I offer Prayer as I have observed my companions offering Prayer. I do not forbid anyone from offering Prayer at night or during the day as much as he wishes, except that you should not seek the sunrise or the sunset.’
ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبدالواحد بن آیین نے ہمیں بتایا۔ کہا: میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت عائشہ سے سنا۔ کہتی تھیں: اس کی قسم جو آپ کو لے گیا ہے، آپ نے وہ دو رکعتیں نہیں چھوڑیں یہاں تک کہ آپ اللہ تعالیٰ سے جا ملے اور آپ اللہ تعالیٰ سے نہیں ملے جب تک کہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے مجبور نہیں ہو گئے اور آپ اپنی بہت سی نمازیں بیٹھ کر پڑھتے تھے۔ یعنی عصر کے بعد کی دو رکعتیں اور نبی ﷺ انہیں پڑھا کرتے تھے۔ مسجد میں ان کو نہیں پڑھتے تھے، اس خوف سے کہ امت پر بوجھ ڈال دیں گے اور آپ وہ بات پسند کرتے تھے جو ان سے بوجھ کو ہلکا کرے۔
ʿAbd al-Wāḥid ibn Aiman narrated from his father, who heard ʿĀʾishah (r.a) say: ‘By He Who has taken him [the Prophet (sa)] away, he did not miss out these two rakaʿāt until he met Allāh the Exalted. He did not meet Allāh the Exalted until [standing in] Prayer became difficult for him and he would offer many of his Prayers sitting.’ She was referring to the two rakaʿāt after the ʿAṣr Prayer. ‘And the Prophet (sa) would offer them, but he would not offer them in the mosque for fear of overburdening his Ummah. He loved to ease [the burden] for them.’
مسدد نے ہم سے بیان کیا، کہا: سبکی نے ہمیں بتایا۔ کہا: ہشام نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا کہ حضرت عائشہ نے کہا: اے میرے بھانجے! نبی ﷺ نے عصر کے بعد دو سجدے میرے پاس کبھی ترک نہیں کئے۔
Hishām narrated that his father informed him that ʿĀʾishah (r.a) said: ‘O my nephew! The Prophet (sa) never missed the two prostrations after the ʿAṣr Prayer at my house.’