بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim CommunityMuslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmadas of Qadian
Sayings of the Holy Prophetﷺ
16,900+ Ahadith
Showing 4 of 274 hadith
165. Returning of the women immediately after the Fajr prayer and their staying in the mosque for a short period only
باب ۱۶۵ : سُرْعَةِ انْصِرَافِ النِّسَاءِ مِنَ الصُّبْحِ، وَقِلَّةِ مَقَامِهِنَّ فِي الْمَسْجِدِ
صبح کی نماز پڑھ کر عورتوں کا جلدی واپس ہو جانا اور اُن کا مسجد میں بہت کم ٹھہرنا
یحيٰ بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) سعید بن منصور نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) فلیح نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالرحمن بن قاسم سے، عبدالرحمن نے اپنے باپ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز ابھی اندھیرا ہی ہوتا پڑھا کرتے اور مومنوں کی عورتیں واپس ہو جاتیں۔ بوجہ اندھیرے کے پہچانی نہ جاتیں یا (کہا:) وہ ایک دوسرے کو نہ پہچانتیں۔
166. A women shall ask her husband's permission (on wishing) to go to the mosque.
باب ۱۶۶ : اسْتِئْذَانِ الْمَرْأَةِ زَوْجَهَا بِالْخُرُوجِ إِلَى الْمَسْجِدِ
عورت کا اپنے خاوند سے مسجد جانے کے لئے اجازت مانگنا
ابو نعیم (فضل بن دکین) نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسحق سے، اسحق نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے حضرت امّ سلیمؓ کے گھر میں نماز پڑھی اور میں آپؐ کے پیچھے مع ایک یتیم کے کھڑا ہوگیا اور حضرت ام سلیمؓ ہمارے پیچھے تھیں۔
مسدد نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) یزید بن زُرَیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے معمر سے، معمر نے زُہری سے، زُہری نے سالم بن عبداللہ (بن عمر) سے، انہوں نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ (آپؐ نے فرمایا:) جب تم میں سے کسی کی عورت (مسجد جانے کی) اجازت مانگے تو وہ اُسے نہ روکے۔
یحيٰ بن قزعہ نے ہم سے بیان کیا۔ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے ہند بنت حارث سے، ہند نے حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: جب رسول اللہ ﷺ سلام پھیرتے (یعنی سلامتی کی دعا کرتے) تو جونہی آپ ؐ سلام ختم کرتے؛ عورتیں اُٹھ کھڑی ہوتیں اور آپ ؐ اُٹھنے سے پہلے اپنی جگہ کچھ دیر ٹھہرے رہتے۔ انہوں نے کہا: ہم سمجھتے ہیں اور بہتر تو اللہ ہی جانتا ہے کہ آپ ؐ کا یہ ٹھہرنا اس لئے تھا تا عورتیں پیشتر اس کے کہ اُن کو آدمیوں میں سے کوئی پا سکے؛ لوٹ جائیں۔