بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 46 hadith
ہم سے محمد بن شنی نے بیان کیا، کہا: ابو عاصم نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے حنظلہ سے۔ حنظلہ نے قاسم سے۔ قاسم نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: نبی ﷺ جب غسل جنابت کرتے تو حلاب جیسی کوئی چیز منگواتے اور اپنی تھیلی میں لیتے اور اپنے سر کی دائیں طرف سے شروع کرتے پھر بائیں سے اور پھر اپنے سر کے درمیان * دونوں ہاتھوں سے ڈال کر دھوتے۔
(تشریح)ʿĀʾishah (r.a) narrated that when the Prophet (sa) performed ghusl after major ritual impurity, he would ask for something similar to a ḥilāb. He would take it in his hand, begin with the right side of his head, then the left, and finally pour it over the centre of his head with both hands.
ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، کہا: میرے باپ نے ہم سے بیان کیا کہ اعمش نے ہمیں بتلایا، کہا: سالم نے مجھے بتلایا۔ انہوں نے کریب سے۔ کریب نے حضرت ابن عباس سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت میمونہ نے ہمیں بتلایا۔ وہ کہتی تھیں: میں نے نبی عے کے لیے نہانے کا پانی برتن میں ڈالا تو آپ نے اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور انہیں دھویا۔ پھر اپنی شرم گاہ دھوئی۔ پھر اپنا ہاتھ زمین پر رکھا اور مٹی سے اسے ملا اور اس کو دھویا۔ پھر کلی کی اور ناک میں پانی لیا۔ پھر اپنا چہرہ دھویا اور اپنے سر پر پانی بہایا پھر ایک طرف ہو گئے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔ پھر ایک رومال لایا گیا تو آپ نے اس سے نہیں پونچھا۔
(تشریح)Ibn ʿAbbās (r.a) narrated that Maimūnah (r.a) said: ‘I placed some water for the Prophet (sa) to bathe with. He poured with his right hand onto his left hand and washed them. Then he washed his private area and then placed his hand onto the earth and rubbed it with the dust. Then he washed it. Then he rinsed his mouth and nose, washed his face and poured [water] over his head. Then he moved to the side and washed his feet. Then he was given a towel, but he did not wipe [himself] with it.’
ہم سے عبداللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: اعمش نے ہمیں بتلایا۔ اعمش نے سالم بن ابی جعد سے۔ سالم نے کریب سے۔ کریب نے حضرت ابن عباس سے۔ حضرت ابن عباس نے حضرت میمونہ نے روایت کی کہ نبی ﷺ نے غسل جنابت کیا اور اپنی شرم گاہ کو اپنے ہاتھ سے دھویا اور پھر ہاتھ دیوار سے رگڑا۔ پھر اسے دھویا۔ اس کے بعد آپ نے وضو کیا جیسا کہ آپ نماز کے لیے وضو کیا کرتے تھے۔ جب اپنے غسل سے فارغ ہوئے تو آپ نے اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔
(تشریح)Maimūnah (r.a) narrated that the Prophet (sa) had a mandatory bath after major ritual impurity. He washed his private parts with his hand, then rubbed his hand on the wall. Then he washed his hand and performed the wuḍūʾ as he would for Prayer. On completing the bath, he washed his feet.
ہم سے عبد اللہ بن مسلمہ نے بیان کیا، کہا کہ افلح نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے قاسم سے۔ قاسم نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ میں اور نبی ﷺ ایک ہی برتن سے اکٹھے نہایا کرتے تھے۔ ہمارے ہاتھ باری باری اس میں پڑتے۔
ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘The Prophet (sa) and I would both bathe from a single vessel [of water]. [We would] alternately [place] our hands into the vessel.’
ہم سے مسدد نے بیان کیا۔ کہا: حماد نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ہشام سے۔ ہشام نے اپنے باپ سے۔ انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔ کہتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ جب جنابت کا غسل فرماتے تو آپ اپنے ہاتھ کو دھوتے۔
ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘Whenever the Messenger of Allāh (sa) performed ghusl after major ritual impurity, he would wash his hands.’
ہم سے ابو الولید نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا، انہوں نے ابوبکر بن حفص سے۔ ابوبکر نے عروہ ہے۔ عروہ نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ میں اور نبی ﷺ ایک ہی برتن سے جنابت کا فنسل کیا کرتے۔ اور عبدالرحمن بن قاسم سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ انہوں نے اپنے باپ سے۔ ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔
ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘The Prophet (sa) and I would both bathe from a single vessel [of water] when in a state of major ritual impurity.’
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبداللہ بن عبد اللہ بن جبر سے روایت کی۔ کہتے تھے کہ میں نے حضرت انس بن مالک کو یہ کہتے سنا کہ نبی ﷺ اور آپ کی بیویوں میں سے کوئی بیوی ایک ہی برتن سے اکٹھے نہایا کرتے تھے۔ مسلم اور وہب (بن جریر) نے شعبہ سے روایت کرتے ہوئے ”مِنَ الْجَنَابَةِ“ کے الفاظ بڑھائے۔
(تشریح)Anas ibn Mālik (r.a) narrated: ‘The Prophet (sa) and one of his wives would bathe from a single vessel.’ Quoting Shuʿbah, Imām Muslim (rh) and Wahb [ibn Jarīr] added the words ‘after major ritual impurity’.
ہم سے محمد بن محبوب نے بیان کیا، کہا: عبدالواحد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: اعمش نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے سالم بن ابی جعد سے۔ سالم نے حضرت ابن عباس کے مولی کریب ہے۔ کریب نے حضرت ابن عباس سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے کہ حضرت میمونہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے لیے پانی رکھا کہ آپ اس سے نہائیں۔ آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالا اور انہیں دو دو یا تین بار دھویا۔ پھر اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اپنی شرم گاہ کی جگہیں دھوئیں۔ پھر اپنا ہاتھ زمین پر رگڑا۔ پھر کلی کی اور ناک میں پانی لیا۔ پھر اپنا منہ اور دونوں ہاتھ دھوئے اور اپنا سر تین بار دھویا۔ اس کے بعد آپ نے اپنے جسم پر پانی ڈالا۔ پھر آپ اس جگہ سے ایک طرف ہوگئے، جہاں آپ کھڑے تھے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔
(تشریح)Ibn ʿAbbās (r.a) narrated that Maimūnah (r.a) said: ‘I placed some water for the Messenger of Allāh (sa) to bathe. He poured it on his hands and washed them both twice or three times, following which he poured water with his right hand onto his left hand and washed his private area. Then, he rubbed his hand on the earth. Thereafter, he rinsed his mouth and nose; washed his face and hands and then his head three times; and then poured water over his body. Then he moved elsewhere and washed his feet.’
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو عوانہ نے بیان کیا کہ اعمش نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے سالم بن ابی جعد سے۔ ابو جعد نے حضرت ابن عباس کے مولیٰ کریب سے۔ کریب نے حضرت ابن عباس سے۔ حضرت ابن عباس نے حارث کی بیٹی حضرت میمونہ سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے لیے نہانے کا پانی رکھا اور آپ کو پردہ کیا تو آپ نے اپنے ہاتھ پر پانی ڈالا۔ اسے ایک دفعہ یا دو دفعہ دھویا۔ سلیمان کہتے تھے کہ میں نہیں جانتا کہ انہوں نے تیسری دفعہ کا ذکر کیا یا نہیں۔ پھر اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے بائیں ہاتھ پر ڈالا اور اپنی شرمگاہ کو دھویا۔ پھر اپنے ہاتھ کو زمین پر یا دیوار پر رگڑا۔ پھر کلی کی اور ناک میں پانی لیا اور اپنا منہ اور دونوں ہاتھ دھوئے اور اپنا سر دھویا۔ پھر اپنے بدن پر پانی ڈالا۔ پھر ایک طرف ہو گئے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے تو میں نے آپ کو ایک کپڑا دیا۔ آپ نے اپنے ہاتھ سے اس طرح جھاڑ کر پونچھ دیا اور اسے نہ چاہا۔
(تشریح)Maimūnah (r.a), daughter of al-Ḥārith, narrated: ‘I placed some water for the Messenger of Allāh (sa) for bathing and set up a screen for him. He poured [water] onto his hands and washed them once or twice.’ Sulaimān said: ‘I do not know whether a third time was mentioned or not.’ [She said]: ‘Then he poured [water] with his right hand onto his left and washed his private area. Then, he rubbed his hand against the earth or a wall, rinsed his mouth and nose, washed his face and hands and washed his head. Then he poured [water] over his body, whereafter he moved elsewhere and washed his feet. I handed him a cloth, but he shook the water off with his hand in this manner and did not want it.’
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ابن ابی عدی اور یحیی بن سعید نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے شعبہ سے۔ شعبہ نے ابراہیم بن محمد بن منتشر۔ انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے: میں نے حضرت عائشہ کے پاس اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا: اللہ عبد الرحمن کے باپ پر رحم کرے۔ میں رسول اللہ ﷺ کو خوشبو لگایا کرتی تھی اور آپ اپنی تمام بیویوں کے پاس چکر لگاتے۔ صبح احترام باندھتے اور آپ خوشبو سے مہک رہے ہوتے۔
Muḥammad ibn al-Muntashir narrated: ‘I mentioned this to ʿĀʾishah (r.a) and she said: “May Allāh have mercy on Abū ʿAbd al-Raḥmān. I would apply perfume to the Messenger of Allāh (sa) and he would go around to each of his wives. Then, in the morning, he would enter the state of iḥrām, exuding the smell of perfume”.’