بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 6 of 46 hadith
ہم سے یحیٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبید اللہ بن ابی جعفر سے۔ عبید اللہ نے محمد بن عبدالرحمان سے۔ انہوں نے عروہ سے۔ عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ اگر سونا چاہتے اور آپ جنبی ہوتے تو اپنی شرمگاہ کو دھوتے اور وضو کرتے جیسا نماز کے لیے کیا کرتے۔
ʿĀʾishah (r.a) narrated that whenever the Prophet (sa) wanted to sleep while in a state of major ritual impurity, he would wash his private area and perform wuḍūʾ as he would for Prayer.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا: جویریہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے نافع سے۔ نافع نے حضرت عبداللہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت عمر نے نبی ﷺ سے فتویٰ پوچھا: آیا ہم میں سے کوئی اس حالت میں کہ وہ جنبی ہو سو جائے؟ فرمایا: ہاں، جب وضو کر لے۔
ʿAbd Allāh (r.a) narrated: ‘ʿUmar ibn al-Khaṭṭāb (r.a) asked the Prophet (sa): “Should any of us sleep while he is in a state of major ritual impurity?” He replied: “Yes, once he has performed wuḍūʾ”.’
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبداللہ بن دینار سے۔ ابن دینار نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے: حضرت عمر بن خطاب نے رسول اللہ ﷺ سے ذکر کیا کہ وہ رات کو جنبی ہو جاتے ہیں تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: وضو کرو اور اپنی شرم گاہ دھو لو اور پھر سو جاؤ۔
(تشریح)ʿAbd Allāh ibn ʿUmar (r.a) narrated: ‘ʿUmar ibn al-Khaṭṭāb (r.a) mentioned to the Messenger of Allāh (sa) that he falls into a state of major ritual impurity at night. The Prophet (sa) replied to him saying: “Perform wuḍūʾ and wash your private area, then sleep”.’
نیز ہم سے ابونعیم نے بیان کیا۔ انہوں نے ہشام سے۔ ہشام نے قتادہ سے۔ قتادہ نے حسن سے۔ حسن نے ابو رافع سے۔ ابو رافع نے حضرت ابو ہریرہ سے، حضرت ابو ہریرہ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: جب عورت کے چوشانے پر بیٹھ جائے اور پھر اپنی ساری طاقت اس پر صرف کر دے تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔ عمرو بن مرزوق نے بھی ہشام کی طرح شعبہ سے یہی بات روایت کی اور موسیٰ نے کہا کہ ابان نے ہم سے بیان کیا، کہا: قتادہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ حسن نے اسی طرح ہمیں بتلایا۔
(تشریح)Abū Hurairah (r.a) narrated: ‘The Prophet (sa) said: “When a man sits between the four limbs of a woman and exerts all his energy in her, he is obligated to take a bath (ghusl).” ʿAmr ibn Marzūq has corroborated [the narration of Hishām] via Shuʿbah, and Mūsá said: ‘Abān narrated to us: He said: “Qatādah narrated to us: ‘Ḥasan told us a similar ḥadīth’.”
ہم سے ابو معمر نے بیان کیا کہ عبدالوارث نے حسین سے روایت کرتے ہوئے ہم سے بیان کیا کہ یحییٰ نے کہا: ابوسلمہ نے مجھے بتلایا کہ انہیں عطاء بن یسار نے خبر دی کہ زید بن خالد جہنی نے انہیں بتلایا کہ انہوں نے حضرت عثمان بن عفان سے پوچھا، کہا: بھلا بتلائیں تو سہی، مرد جب اپنی عورت سے ہم صحبت ہو اور انزال نہ ہو؟ تو حضرت عثمان نے کہا: وضو کرے جس طرح کہ نماز کے لیے وضو کرتا ہے اور اپنی شرم گاہ دھو لے۔ حضرت عثمان کہتے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا۔ پھر میں نے اس کے متعلق حضرت علی بن ابی طالب اور حضرت زبیر بن عوام اور حضرت طلحہ بن عبید اللہ اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہم سے پوچھا تو انہوں نے ان کو بھی یہی حکم دیا۔ (یحییٰ کہتے تھے) ابوسلمہ نے مجھے بتایا کہ عروہ بن زبیر نے انہیں خبر دی کہ حضرت ابو ایوب نے انہیں بتلایا کہ انہوں نے یہ رسول اللہ ﷺ سے سنا۔
Zaid ibn Khālid al-Juhanī reported that he asked ʿUthmān ibn ʿAffān (r.a): ‘What do you think regarding a man who has relations with his wife but does not ejaculate?’ ʿUthmān (r.a) said: ‘He ought to perform the ablution like he would for Prayer and wash his genitals.’ ʿUthmān (r.a) added: ‘I heard this directly from the Messenger of Allāh (sa).’ Then Zaid asked ʿAlī ibn Abū Ṭālib, Zubair ibn al-ʿAwwām, Ṭalḥah ibn ʿUbaid Allāh, and Ubayy ibn Kaʿb (r.a) the same question and they all concurred with ʿUthmān’s directive.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا: یحییٰ نے ہشام بن عروہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا۔ کہا: میرے باپ نے مجھے خبر دی۔ کہتے تھے کہ مجھے حضرت ابو ایوب نے خبر دی۔ انہوں نے کہا: حضرت ابی بن کعب نے مجھے بتلایا کہ انہوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! جب مرد عورت سے ہم صحبت ہو اور اسے انزال نہ ہو؟ تو آپ نے فرمایا: اس کے بدن کا جو حصہ عورت سے چھوا ہے اس کو دھو لے، پھر وضو کرے اور نماز پڑھے۔ ابو عبد اللہ (بخاری) نے کہا کہ نہانے میں زیادہ احتیاط ہے۔ ہم نے یہ دوسری روایت ان کے اختلاف کی وجہ سے بیان کی ہے۔
(تشریح)Ubayy ibn Kaʿb (r.a) narrated that he asked: ‘O Messenger of Allāh, [what should a man do] if he has relations with his wife but does not ejaculate?’ He responded: ‘He should wash whatever of himself came into contact with the woman, then perform ablution and offer Prayer.’ Abū ʿAbd Allāh [al-Bukhārī] (rh) said: ‘Bathing is more precautionary, and we have relayed this latter ḥadīth due to differing opinions.’