بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 46 hadith
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: معاذ بن ہشام نے ہم سے بیان کیا۔ معاذ نے کہا: میرے باپ نے مجھے بتلا یا۔ انھوں نے قتادہ سے روایت کی۔ کہتے تھے کہ حضرت انس بن مالک نے ہمیں بتلا یا۔ کہا: نبی ﷺ رات کو یا دن کو ایک ہی وقت میں اپنی بیویوں کے پاس ہو آتے اور وہ گیارہ تھیں۔ کہتے تھے کہ میں نے حضرت انس سے کہا: کیا آپ اس کی طاقت رکھتے تھے ؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم آپس میں کہا کرتے تھے کہ آپ کو تیس آدمیوں کی قوت دی گئی ہے اور سعید نے قتادہ سے روایت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت انس نے انہیں بتلایا کہ نو (۹) بیویاں تھیں۔
Qatādah narrated: ‘Anas ibn Mālik (r.a) told us: “The Prophet (sa) would visit all of his wives at one time during the night and the day, and there were eleven of them.” I asked Anas (r.a): “Did he have the strength for that?” He replied: “We used to say that he had been granted the strength of thirty men”.’ Saʿīd narrated from Qatādah (r.a) that Anas (r.a) said to them: ‘Nine wives’.
اور (حضرت عائشہ) کہتی تھیں کہ میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے نہایا کرتے ہم اکٹھے ہی اس سے پانی چلو بھر بھر کر لیا کرتے تھے۔
(تشریح)And she [ʿĀʾishah (r.a)] added: ‘The Messenger of Allāh (sa) and I would both bathe from one vessel, and we drew water from it together.’
ہم سے ابو الولید نے بیان کیا، کہا: زائدہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابو حصین سے۔ ابو حصین نے ابو عبد الرحمن سے۔ انہوں نے حضرت علیؓ سے روایت کی۔ کہتے تھے کہ میں ایسا آدمی تھا جس کو مذی کا عارضہ تھا تو میں نے ایک شخص کو بوجہ اس کے کہ آپ کی بیٹی میرے ہاں تھی، نبی ﷺ۔ سے پوچھنے کے لیے کہا: اس نے پوچھا اور آپ نے فرمایا: وضو کرو اور اپنی شرم گاہ دھولو۔
ʿAlī (r.a) narrated: ‘I was a man who often emitted pre-seminal fluid, so I instructed someone to enquire from the Prophet (sa) about it, as I was his son-in-law. He asked him, and he [the Prophet (sa)] replied: “Perform the wuḍūʾ and wash your private parts”.’
ہم سے ابونعمان نے بیان کیا، کہا: ابوعوانہ نے ہمیں بتلایا، انہوں نے ابراہیم بن محمد بن منتشر سے، ابراہیم نے اپنے باپ سے روایت کی کہ میں نے حضرت عائشہ سے پوچھا اور ان سے حضرت ابن عمر کا یہ قول ذکر کیا ”مجھے پسند نہیں کہ میں احرام کی حالت میں صبح اٹھوں اور خوشبو سے مہک رہا ہوں۔“ اس پر حضرت عائشہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو خوشبو لگائی۔ پھر آپ نے اپنی بیویوں کے پاس چکر لگایا اور پھر صبح احرام باندھا۔
Muḥammad ibn al-Muntashir narrated: ‘I consulted ʿĀʾishah (r.a), citing the statement of Ibn ʿUmar (r.a): “I do not like to enter the state of iḥrām while I am exuding fragrance.” ʿĀʾishah (r.a) replied: “I applied perfume to the Messenger of Allāh (sa) and he visited his wives, and then in the morning he entered the state of iḥrām”.’
ہم سے آدم (بن ابی ایاس) نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: حکم نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابراہیم سے۔ ابراہیم نے اسود سے۔ اسود نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: جیسے کہ میں اب بھی خوشبو کی چمک نبی ﷺ کی مانگ میں دیکھ رہی ہوں۔ حالانکہ آپ احرام کی حالت میں تھے۔
(تشریح)ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘It is as though I can still see the glistening of perfume in the parting of the hair of the Prophet (sa) whilst he was in the state of iḥrām.’
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا: عبداللہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: ہشام بن عروہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے اپنے باپ سے۔ ان کے باپ نے حضرت عائشہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں رسول اللہ ﷺ جب جنابت کی وجہ سے غسل فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھ دھوتے اور وضو کرتے جس طرح کہ نماز کے لیے وضو کیا کرتے۔ اس کے بعد نہاتے پھر اپنے ہاتھ سے اپنے بالوں کا خلال کرتے، یہاں تک کہ جب سمجھتے کہ آپ نے اپنی جلد اچھی طرح تر کر لی ہے تو آپ اس پر تین بار پانی بہاتے۔ پھر اپنا ( باقی ماندہ ) سارا جسم دھوتے۔
ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘When the Messenger of Allāh (sa) would perform ghusl after major ritual impurity, he would wash his hands and perform ablution like he would for Prayer, then he would bathe. Then he would run his hand through his hair until he thought that he had thoroughly wetted his skin. Then he would pour water over it thrice. Finally, he would wash the rest of his body.’
ہم سے یوسف بن عیسی نے بیان کیا، کہا: فضل بن موسیٰ نے ہمیں بتلایا، انہوں نے کہا: اعمش نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سالم سے۔ سالم نے حضرت ابن عباس کے مولیٰ کریب سے۔ کریب نے حضرت ابن عباس سے۔ حضرت ابن عباس نے حضرت میمونہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: رسول اللہ نے غسل جنابت کرنے کے لیے پانی رکھا اور اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی دو دفعہ یا تین دفعہ اُنڈیلا۔ پھر اپنی شرمگاہ دھوئی۔ پھر اپنا ہاتھ زمین پر یا دیوار پر دو دفعہ یا تین دفعہ ملا۔ پھر کلی کی اور ناک میں پانی لیا اور اپنا منہ اور دونوں بازو دھوئے۔ پھر اپنے سر پر پانی بہایا۔ پھر اپنا جسم دھویا۔ اس کے بعد ایک طرف ہو گئے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔ کہتی تھیں کہ پھر میں ایک کپڑا لائی تو آپ نے اسے نہ چاہا اور اپنے ہاتھ سے (پانی ہو) جھاڑنے لگے۔
(تشریح)Maimūnah (r.a) narrated: ‘The Messenger of Allāh (sa) placed water for ablution while in a state of major ritual impurity. He poured with his right hand on to his left hand twice or thrice. Then he washed his private area, then he rubbed his hand on the earth or the wall, twice or three times, then he rinsed his mouth and nose and washed his face and arms. Then he poured water on his head and washed his entire body. Then he moved elsewhere and washed his feet.’ She added: ‘Then I brought him a cloth, but he did not want it, and he began shaking the water off with his hand.’
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا: عثمان بن عمر نے ہم سے بیان کیا، کہا: یونس نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: نماز کے لیے تکبیر اقامت کہی گئی اور صفیں جبکہ لوگ کھڑے ہو گئے سیدھی کی گئیں اور رسول اللہ ہمارے پاس باہر آئے۔ جب آپ اپنی نماز کی جگہ کھڑے ہوئے تو آپ کو یاد آیا کہ آپ جنبی ہیں۔ آپ نے ہمیں فرمایا: اپنی جگہ کھڑے رہو۔ (یہ کہہ کر) آپ واپس چلے گئے۔ آپؐ نے غسل کیا۔ پھر ہمارے پاس باہر آئے اور آپ کے سر سے (پانی کے) قطرے ٹپک رہے تھے۔ آپ نے اللہ اکبر کہا اور ہم نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی۔ عبدالاعلیٰ نے معمر سے۔ معمر نے زہری سے بھی اسی طرح یہ (بات) روایت کی اور اوزاعی نے بھی زہری سے اسی طرح روایت کی۔
(تشریح)Abū Hurairah (r.a) narrated: ‘The iqāmah for Prayer was called, and the rows were aligned while [the people were] standing. The Messenger of Allāh (sa) came out to us, and as he stood in his place of Prayer, he remembered that he was in a state of janābah. He instructed us: “Stay where you are” and returned to bathe. Upon his return, water droplets were still falling from his head. He recited the takbīr and we offered our Prayer behind him.’
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا: ابو حمزہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: میں نے اعمش سے سنا۔ وہ سالم (بن ابی جعد) سے، سالم کریب سے، کریب حضرت ابن عباس سے روایت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا: حضرت میمونہ کہتی تھیں کہ میں نے نبیؐ کے لیے نہانے کا پانی رکھا اور آپ کو ایک کپڑے سے پردہ کیا۔ آپ نے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالا اور انہیں دھویا۔ پھر اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اپنی شرمگاہ کو دھویا۔ پھر اپنا ہاتھ زمین پر رکھا اور اسے ملا۔ پھر اسے دھویا۔ پھر گھی کی اور ناک میں پانی لیا اور اپنے چہرے اور اپنے دونوں بازوؤں کو دھویا۔ اس کے بعد آپ نے اپنے سر پر پانی ڈالا اور اپنے جسم پر (پانی) بہا دیا۔ پھر ایک طرف ہو گئے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔ پھر میں نے آپ کو ایک کپڑا دیا تو آپ نے اسے نہ لیا اور آپ چل پڑے۔ آپ اپنے دونوں ہاتھوں کو جھاڑتے جاتے تھے۔
(تشریح)Ibn ʿAbbās (r.a) narrated that Maimūnah (r.a) said: ‘I placed some water for the Prophet (sa) to bathe with and covered him with a garment. He poured [water] on his hands and washed them both. Then he poured with his right hand on to his left hand and washed his private area. Then he struck his hand on the earth, wiped it and washed it. Then he rinsed his mouth and nose and washed his face and arms. Then he poured [water] over his head and body. Then he moved elsewhere and washed his feet. I handed him a garment, but he did not take it, and he set off shaking his hands [to remove the water].’
ہم سے خلاد بن یحیی نے بیان کیا، کہا: ابراہیم بن نافع نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے حسن بن مسلم سے۔ حسن نے صفیہ بنت شیبہ سے۔ صفیہ نے حضرت عائشہ سے روایت کی کہ ہم میں سے جب کوئی جنسی ہوتی تو وہ اپنے ہاتھوں سے تین بار پانی لے کر اپنے سر پر ڈالتی پھر اپنے ہاتھ سے اپنے داہنے حصہ پر ڈالتی اور دوسرے ہاتھ سے اپنے بائیں حصہ کو دھوتی۔
(تشریح)ʿĀʾishah (r.a) narrated: ‘Whenever any of us [the wives of the Prophet (sa)] were in a state of janābah, she would take [water] with her hands [to pour] over her head thrice, then she would take [water] with one hand [to pour] over her right side, and also with her other hand over her left side.’