بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 51 hadith
ہم سے عبید اللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ انہوں نے عکرمہ ابن خالد سے۔ عکرمہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر رکھی گئی ہے۔ اقرار کرنا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ کے رسول ہیں اور نماز کو سنوار کر ادا کرنا اور دینا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
(تشریح)Ibn ʿUmar (r.a) narrated that the Messenger of Allāh (sa) said: ‘Islām is built on five [pillars]: bearing witness that there is none worthy of worship except Allāh and that Muḥammad is the Messenger of Allāh, observing Prayer, paying Zakāh, performing the Pilgrimage, and fasting during Ramaḍān.’
ہم سے عبد اللہ بن محمد (جعفی) نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو عامر عقدی نے بیان کیا۔ ابو عامر نے کہا: سلیمان بن بلال نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبدالله بن دینار سے۔ عبد اللہ نے ابوصالح سے۔ ابوصالح نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ایمان کی ساٹھ شاخیں ہیں اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔
(تشریح)Abū Hurairah (r.a) narrated that the Prophet (sa) said: ‘Faith consists of over 60 branches, and modesty (ḥayāʾ) is a branch of faith.’
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا کہ شعبہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اور اسماعیل سے۔ ان دونوں نے شعبی سے۔ شعبی نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے۔ انہوں نے آنحضرت ﷺ سے روایت کی۔ آپ نے فرمایا: اصل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان سلامتی میں رہیں اور اصل مہاجر وہ ہے جو اس بات کو جسے اللہ نے منع فرمایا ہے چھوڑ دے۔ ابو عبد اللہ (بخاری) نے کہا: اور ابو معاویہ نے بھی کہا کہ داؤد (بن ابی ہند) نے عامر سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا۔ کہا کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو سے سنا۔ وہ یہی حدیث نبی ﷺ سے روایت کرتے تھے اور عبدالاعلیٰ نے بھی داؤد سے۔ داؤد نے عامر سے۔ عامر نے حضرت عبداللہ بن عمرو سے۔ حضرت عبداللہ نے نبی ﷺ سے یہی نقل کیا۔
(تشریح)ʿAbd Allāh ibn ʿAmr (r.a) narrated that the Prophet (sa) said: ‘The true Muslim is he from whose tongue and hand other Muslims are safe, and the true migrant (muhājir) is he who abandons that which Allāh has prohibited.’
ہم سے سعید بن یحی بن سعید (اموی) قرشی نے بیان کیا، کہا: میرے باپ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ابو بردہ بن عبد اللہ بن ابو بردہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اپنے باپ ابو بردہ سے، ابو بردہ نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ! اسلام کا کون سا عمل سب سے بہتر ہے؟ فرمایا: اس شخص کا عمل جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے مسلمان سلامتی میں رہیں۔
Abū Mūsá (r.a) narrated that [the Companions] asked: ‘O Messenger of Allāh (sa)! What in Islām is the best [action]?’ He answered: ‘That Muslims are safe from one’s tongue and hands.
ہم سے عمرو بن خالد نے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے یزید سے، یزید نے ابوالخیر سے، ابوالخیر نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے پوچھا: اسلام کا کون سا عمل بہترین ہے؟ فرمایا: (یہ کہ) تو کھانا کھلائے اور سلامتی کی دعا کرے، اس کے لئے جس کو تو جانتا ہے اور اس کے لئے بھی جسے تو نہیں جانتا۔
(تشریح)ʿAbd Allāh ibn ʿAmr (r.a) related that a man asked the Prophet (sa): ‘What in Islām is the best [action]?’ He said: ‘To give food and extend the greeting of peace to both those you know and those you do not.’
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا: یحیٰ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے۔ حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ نیز حسین معلم سے بھی مروی ہے کہ انہوں نے کہا: قادہ نے حضرت انس سے، حضرت انس نے نبی سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: تم میں سے کوئی مومن نہیں ہوتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے وہ بات پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔
(تشریح)Anas (r.a) relates that the Prophet (sa) said: ‘None of you has faith until he desires for his brother that which he desires for himself.’
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا: ہمیں بتلایا۔ کہا کہ ابوزناد نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اعرج سے۔ اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے: اُسی کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے باپ اور اس کے بیٹے سے بھی زیادہ اُسے پیارا نہ ہوں۔
Abū Hurairah (r.a) narrated that the Messenger of Allāh (sa) said: ‘By Him in Whose Hand is my life! None of you can have faith until I am dearer to him than his own father and his own son.’
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ابن علیہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبد العزیز بن صُهَيْب سے۔ عبد العزیز نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ نیز ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے قتادہ سے۔ قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہوسکتا، جب تک کہ میں اس کے باپ اور اس کے بیٹے سے اور تمام لوگوں سے بڑھ کر اسے پیارا نہ ہوں۔
Anas (r.a) narrated that the Prophet (sa) said: ‘None of you can have faith until I am dearer to him than his father, his son, and all of mankind.’
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ثقفی نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ایوب نے ہمیں بتلایا۔ ایوب نے ابو قلابہ سے، ابو قلابہ نے حضرت انس سے۔ حضرت انس نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپ نے فرمایا: تین باتیں جس میں ایمان کا مزا پا لیتا ہے۔ یہ کہ اللہ اور اس کا رسول تمام دوسری چیزوں سے بڑھ کر اس کو پیارے ہوں، اور یہ کہ جس انسان سے بھی محبت کرے صرف اللہ تعالیٰ ہی کے لئے محبت کرے، اور یہ کہ کفر میں لوٹنا ایسا ہی برا سمجھے جس طرح وہ آگ میں پھینکے جانے کو برا سمجھتا ہے۔
Anas (r.a) narrated that the Prophet (sa) said: ‘There are three qualities which are such that one who has them tastes the sweetness of faith: [1] that Allāh and His Messenger are dearer to him than anything besides them; [2] that when he loves someone, he loves him purely for the sake of Allāh; [3] that he loathes reverting to disbelief as much as he abhors being hurled into fire.’
ہم سے ابو الولید نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: عبد اللہ بن عبد اللہ بن جبر نے مجھے بتلایا۔ کہا: میں نے حضرت انس سے سنا۔ آپ نے فرمایا: انصار سے محبت رکھنا ایمان کی نشانی ہے اور انصار سے دشمنی رکھنا نفاق کی علامت ہے۔
(تشریح)Anas (r.a) narrated that the Prophet (sa) said: ‘Love for the Anṣār is a sign of faith and hatred towards the Anṣār is a sign of hypocrisy.’