بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 22 hadith
18. Whoever intended I'tikaf and then changed his mind
باب ۱۸ : مَنْ أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ ثُمَّ بَدَا لَهُ أَنْ يَخْرُجَ
وہ شخص جو اعتکاف کا ارادہ کرے پھر مناسب سمجھے کہ اعتکاف سے نکل آئے ( تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟)
ابوالحسن محمد بن مقاتل (مروَزی) نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ اوزاعی نے ہمیں خبر دی، کہا کہ یحيٰ بن سعید (انصاری) نے مجھ سے بیان کیا، کہا: عمرہ بنت عبدالرحمن نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ذکر فرمایا کہ آپؐ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنا چاہتے ہیں۔ اس پر حضرت عائشہؓ نے آپؐ سے اِجازت مانگی۔ آپؐ نے اُنہیں اِجازت دے دی اور حضرت حفصہؓ نے حضرت عائشہؓ سے کہا کہ وہ اُن کے لئے بھی اِجازت طلب کریں۔ چنانچہ انہوں نے اجازت لی۔ جب حضرت زینبؓ بنت جحش نے یہ دیکھا تو انہوں نے بھی ٹھکانا بنانے کا حکم دے دیا جو اُن کے لئے بنایا گیا۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز پڑھ چکے اور اپنے جائے قیام کو واپس چلے تو آپؐ نے اُن ڈیروں کو دیکھا، پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے کہا کہ یہ عائشہؓ، حفصہؓ اور زینبؓ کے ڈیرے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا انہوں نے اس سے نیکی کا اِرادہ کیا ہے؟ میں نے اِعتکاف نہیں بیٹھنا اور آپؐ (گھر) لَوٹ گئے۔ جب عید الفطر ہوئی تو آپؐ شوال کے دس دن اِعتکاف بیٹھے۔
19. A Mu'takif can let his head in the house for washing
باب ۱۹ : الْمُعْتَكِفِ يُدْخِلُ رَأْسَهُ الْبَيْتَ لِلْغَسْلِ
مختلف جو اپنا سر دھلوانے کے لئے حجرے کے اندر کرتا ہے
عبداللہ بن محمد (مسندی) نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ ہشام بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے زُہری سے، زُہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ وہ نبیﷺ کے سر میں کنگھی کیا کرتی تھیں، اس حال میں کہ وہ حائضہ ہوتیں اور آپؐ مسجد میں معتکف ہوتے اور حضرت عائشہؓ اپنے حجرے میں ہی رہتیں۔ آپؐ اپنا سر اُن کی طرف بڑھا دیتے۔