بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 113 hadith
ہم سے احمد بن محمد مکی نے بیان کیا، کہا: عمرو بن یحییٰ بن سعید بن عمرو المکی نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اپنے دادا سے، اُن کے دادا نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نبیؐ کے پیچھے ہو لیا اور آپ قضائے حاجت کے لئے نکلے اور آپ مڑ کر ادھر ادھر نہیں دیکھتے تھے۔ میں آپ کے قریب ہوا تو آپ نے فرمایا: میرے لئے ڈھیلے تلاش کرو تاکہ میں ان سے استنجا کروں یا اسی قسم کا فقرہ فرمایا، اور نہ ہڈی اور نہ لید میرے پاس لانا۔ چنانچہ میں اپنے کپڑے کے کونے میں کچھ ڈھیلے لے آیا اور انہیں آپ کے پاس رکھ دیا اور پھر میں آپ سے ایک طرف ہو گیا۔ جب آپ فارغ ہوئے تو آپ نے انہیں استعمال میں لایا۔
(تشریح)Abū Hurairah (r.a) related: ‘I once followed the Prophet (sa) when he went outside to relieve himself. He did not turn to look back, so I approached him and he said: “Find me some stones to clean myself with”, or he said something similar, “and do not bring me bones or dung.” I gathered some stones in a corner of my garment, placed them beside him, and moved away. When he had relieved himself, he used them [to clean himself].’
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا: زہیر نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابو اسحاق سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ابوعبیدہ نے اس کا ذکر نہیں کیا لیکن عبدالرحمن بن اسود نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت عبداللہ کو یہ کہتے سنا کہ نبیﷺ قضائے حاجت کے لئے گئے اور مجھ سے فرمایا کہ میں آپ کو تین پتھر لا دوں۔ مجھ کو دو پتھر ملے اور تیسرے کو تلاش کیا تو مجھے نہ ملا۔ اس پر میں نے لید لے لی اور یہ لا کر آپ کو دیے۔ آپ نے دو پتھر تو لے لئے اور لید پھینک دی اور فرمایا: یہ پلید ہے۔ اور ابراہیم بن یوسف نے اپنے باپ سے نقل کیا۔ انہوں نے ابو اسحاق سے روایت کی کہ عبدالرحمن نے مجھ سے بیان کیا۔
ʿAbd Allāh ibn Masʿūd (r.a) related: ‘Once, the Prophet (sa) went out to relieve himself and instructed me to bring him three stones. I found two stones and searched for a third, but could not find one. Consequently, I took a piece of [dried] dung and brought it to him. He took the two stones, discarded the dung, and remarked: “This is impure”.’
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے زید بن اسلم سے، زید بن اسلم نے عطاء بن یسار سے، عطاء نے حضرت ابن عباس سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے ایک ایک بار اعضاء دھوئے۔
(تشریح)Ibn ʿAbbās (r.a) reported that the Prophet (sa) performed ablution by washing each limb only once.
ہم سے حسین بن عیسی نے بیان کیا، کہا: یونس بن محمد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: فلیح بن سلیمان نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبد اللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے، عبد اللہ نے عباد بن تمیم سے، عباد نے حضرت عبداللہ بن زید سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے دو دو بار اعضاء دھوئے۔
ʿAbd Allāh ibn Zaid (r.a) reported that the Prophet (sa) washed each limb twice in ablution.
ہم سے عبد العزیز بن عبد اللہ اویسی نے بیان کیا، کہا: ابراہیم بن سعد نے مجھے بتلایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے روایت کی کہ عطاء بن یزید نے انہیں خبر دی کہ حمران نے جو کہ حضرت عثمان کے آزاد کردہ غلام تھے انہیں بتایا کہ انہوں نے حضرت عثمان بن عفان کو دیکھا کہ انہوں نے ایک برتن منگوایا اور اپنے دونوں ہاتھ تین بار (پانی) ڈال کر دھوئے۔ پھر اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈالا اور کلی کی اور ناک صاف کیا۔ پھر اپنا منہ اور اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں تک تین تین بار دھوئے۔ پھر اپنے سر کا مسح کیا۔ پھر اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک تین تین بار دھوئے۔ پھر کہا کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے کہ جس نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا اور پھر اس طرح دو رکعتیں پڑھیں کہ ان میں اپنے نفس سے باتیں نہ کرے تو جو گناہ بھی اس سے پہلے ہو چکے ہیں، ان سب سے اس کی مغفرت کی جائے گی۔
Ḥumrān, the freed slave of ʿUthmān (r.a), narrated that he witnessed ʿUthmān ibn ʿAffān (r.a) requesting a pot, pouring water from it over his hands three times and washing them. Then he put his right hand in the pot, rinsed his mouth, and washed his nostrils by snuffing and expelling water. Next, he washed his face three times and his arms up to the elbows three times as well. Following that, he wiped his head and washed his feet three times up to the ankles. Then he said: ‘The Messenger of Allāh (sa) said: “Whoever performs ablution in the manner of this ablution of mine, and then offers two rakaʿāt during which no [other] thoughts cross his mind, all his previous sins will be forgiven”.’
اور ابراہیم سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ صالح بن کیسان نے کہا کہ ابن شہاب کہتے تھے۔ مگر عروہ اس حدیث کو حمران سے یوں بیان کرتے تھے۔ جب حضرت عثمان نے وضو کر لیا تو انہوں نے کہا: میں تمہیں ایک حدیث بتاتا ہوں جو میں تمہیں نہ بتلاتا اگر ایک آیت نہ ہوتی۔ میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپ فرماتے تھے: جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر نماز پڑھے تو جو (وسوسے) اس کے اور اس کی نماز کے درمیان حائل ہوں گے ان کی اس کے لئے مغفرت کی جائے گی، یہاں تک کہ وہ نماز پڑھ لے گا۔ عروہ نے کہا: وہ آیت یہ ہے: إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ۔۔۔ یعنی ”یقینا وہ لوگ جو اسے چھپاتے ہیں جو ہم نے واضح نشانات اور کامل ہدایت میں سے نازل کیا۔“
(تشریح)ʿUrwah [adding to the aforementioned account] reported from Ḥumrān (r.a): ‘When ʿUthmān (r.a) performed ablution, he said: “I am going to narrate to you a ḥadīth which I would not have conveyed had it not been for a verse [of the Qurʾān]. I heard the Prophet (sa) saying: ‘When a person performs ablution thoroughly and proceeds to offer their Prayer, they are forgiven for whatever transpires between that Prayer and the next one until they offer it’.”’ ʿUrwah (r.a) noted that the verse being referred to was: ‘Those who conceal what We have sent down of Signs…’ (Sūrat al-Baqarah, 2:160).
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا: عبد اللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: یونس نے زہری سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: ابو ادریس نے ہم سے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ سے سنا۔ وہ نبیؐ سے روایت کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: جو وضو کرے تو ناک صاف کرے اور جو استنجا کے لئے ڈھیلے استعمال کرے تو طاق استعمال کرے۔
Abū Hurairah (r.a) related that the Prophet (sa) said: ‘Whoever performs ablution should clean out his nostrils, and whoever uses stones to clean [his private parts after relieving themselves] should use an odd number [of stones].’
ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابوزناد سے، ابوزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو چاہیے کہ اپنی ناک میں پانی ڈالے، پھر اس کو صاف کرے اور جو استنجا کے لئے ڈھیلے لے تو وہ طاق لے اور اگر تم میں سے کوئی اپنی نیند سے جاگے تو چاہیے کہ وہ اپنے ہاتھ وضو کے پانی میں ڈالنے سے پہلے دھو لے کیونکہ تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں بسر کی ہے۔
(تشریح)Abū Hurairah (r.a) reported that the Messenger of Allāh (sa) said: ‘When one of you performs ablution, they ought to clean out their nostrils with water. Whoever uses stones to clean [his private parts after relieving himself] should use an odd number [of stones]. When one of you wakes up from sleep, they should wash their hands before immersing them in the water used for ablution, as none of you knows where their hand has been during the night.’
ہم سے موسیٰ نے بیان کیا، کہا: ابوعوانہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابوبشر سے، ابوبشر نے یوسف بن ماہک سے، یوسف نے حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ ہم سے ایک سفر میں پیچھے رہ گئے۔ پھر ہم سے آ ملے اور حالت یہ تھی کہ ہم عصر کی نماز میں اتنی دیر کر چکے تھے کہ دوسری نماز کا وقت بھی قریب آ گیا تھا۔ تو لگے ہم وضو کرنے اور اپنے پیروں پر مسح کرنے۔ اس پر آپ نے بلند آواز سے پکار کر فرمایا: ہلاک ہو گئیں ایڑیاں آگ سے۔ دو دفعہ یا تین دفعہ فرمایا۔
(تشریح)ʿAbd Allāh ibn ʿAmr (r.a) related: ‘During one of our journeys together, the Prophet (sa) remained behind us. He caught up with us while we were running late for the ʿAṣr Prayer and performing ablution. We were performing ablution by [simply] passing wet hands over our feet, so he [the Prophet (sa)] called out to us at the top of his voice, “Woe to the heels from the Fire”, repeating it two or three times.’
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا: شعیب نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے زہری سے روایت کی۔ زہری نے کہا: عطاء بن یزید نے حضرت عثمان بن عفان کے آزاد کردہ غلام حمران سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتلایا کہ انہوں نے حضرت عثمان کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کا پانی منگوایا اور اپنے دونوں ہاتھوں پر اپنے برتن سے پانی ڈالا اور انہیں تین بار دھویا۔ پھر وضو کے پانی میں آپ نے اپنا دایاں ہاتھ ڈالا۔ پھر کلی کی اور ناک میں پانی لیا اور ناک صاف کیا۔ پھر انہوں نے اپنا منہ اور دونوں ہاتھ کہنیوں تک تین تین بار دھوئے۔ پھر انہوں نے اپنے سر کا مسح کیا۔ پھر ہر ایک پاؤں کو تین تین بار دھویا۔ پھر کہا: میں نے نبی ﷺ کو اپنے اس وضو کی طرح وضو کرتے دیکھا اور آپ نے فرمایا: جو میرے اس وضو کی طرح وضو کرے اور دو رکعت نماز پڑھے جن کے درمیان دل میں اپنے آپ سے باتیں نہ کرتا ہو تو جو گناہ اس سے پہلے ہو چکے ہیں، اللہ تعالیٰ ان سے اس کی مغفرت کر دے گا۔
(تشریح)Ḥumrān, the freed slave of ʿUthmān (r.a), said that he witnessed ʿUthmān ibn ʿAffān (r.a) requesting water for ablution. ʿUthmān then poured the water over his hands from a vessel, washing them three times. Next, he immersed his right hand into the water, rinsing his mouth, drawing water into his nostrils, and cleaning out his nostrils. Then he washed his face three times and washed each forearm up to the elbows three times as well. He then passed his wet hands over his head and thereafter proceeded to wash each of his feet three times. Then he said: ‘I observed the Messenger of Allāh (sa) performing ablution in this manner.’ He [the Prophet (sa)] said: ‘Whoever performs ablution like this ablution of mine and then offers two rakaʿāt of Prayer during which no [other] thoughts cross his mind, Allāh will forgive him all his previous sins.’