بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 1 of 1 hadith
حضرت ابو ذرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا تین (شخص) ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان سے کلام نہ کرے گا، نہ ان کو اللہ تعالیٰ دیکھے گا اور نہ ان کو پاک ٹھہرائے گا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہو گا۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے تین بار اس کو پڑھا۔ حضرت ابو ذر ؓ نے کہا وہ لوگ خائب و خاسر ہو گئے، یا رسول اللہ! وہ کون ہیں؟ آپؐ نے فرمایا ازار (تکبر سے) لٹکانے والا، احسان جتلانے والا، اور جھوٹی قسم کھا کر سودا نکالنے والا۔