بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 4 of 4 hadith
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ عزوجل فرماتا ہے ابن آدم مجھے ایذاء دیتا ہے وہ زمانہ کو گالی دیتا ہے اور زمانہ میں ہوں۔ رات اور دن کو میں ادلتا بدلتا ہوں۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ نبیؐ نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے زمانہ کو برا بھلا کہہ کر انسان مجھے دکھ دیتا ہے کیونکہ میں ہی زمانہ ہوں (یعنی میرے ہاتھ میں ہی زمانے کے تغیرات ہیں)۔ میں ہی دن رات کو بدلتا ہوں اور زمانہ میری قدرتوں کا ہی مظہر ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان مجھے دکھ دیتا ہے۔ وہ زمانہ کو برا کہتا ہے حالانکہ زمانہ تو میں ہوں، تمام معاملات میرے ہاتھ میں ہیں۔ میں ہی دن رات کو بدلتا ہوں۔