بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 5 of 25 hadith
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے کھڑے ہو کر پینے سے منع فرمایا ہے۔
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں ہم (بوقت ضرورت) چلتے ہوئے بھی کھا لیتے تھے اور کھڑے ہو کر پانی پی لیتے تھے۔
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کو زمزم کا پانی پلایا تو آپؐ نے پیا جبکہ آپؐ کھڑے تھے۔
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی
ابن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ حذیفہ بن یمان مدائن میں تھے تو انہوں نے پانی مانگا تو ایک کسان ان کے پاس چاندی کا پیالہ لایا۔ آپ نے وہ پیالہ اس پر پھینک دیا اور کہنے لگے۔ میں نے اسے نہیں پھینکا مگر اس لئے کہ میں نے اس کو روکا ہے اور وہ رکا نہیں اور نبی ﷺ نے ریشمی کپڑوں اور دیباج اور سونے چاندی کے برتن میں پینے سے ہمیں روکا اور فرمایا یہ چیزیں دنیا میں ان کے لئے ہیں اور وہ آخرت میں تمہارے لئے ہوں گی۔