بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 2 of 2 hadith
حضرت ابورافع ؓ نے بیان کیا کہ قریش نے مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس بھیجا۔ جب میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تو میرے دل میں اسلام ڈال دیا گیا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اب میں ان کی طرف لوٹ کر کبھی نہ جاؤں گا آپؐ نے فرمایا نہ تو میں عہد شکنی کرتا ہوں اور نہ ایلچیوں کو روکتا ہوں لہذا اب تو تم لوٹ جاؤ اور اگر پھر بھی تیرے دل میں وہ بات رہتی ہے جو اب ہے تو پھر واپس آ جانا۔ ابورافع کہتے ہیں کہ اس وقت میں چلا گیا۔ پھر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام قبول کیا۔
حضرت حذیفہ ؓ بن یمان بیان کرتے ہیں مجھے بدر میں شامل ہونے سے صرف اس بات نے روکا کہ میں اور میرا باپ حُسیل ؓ نکلے وہ کہتے ہیں ہمیں قریش کے کافروں نے پکڑا انہوں نے کہا تم محمد ﷺ کے پاس جانے کا ارادہ رکھتے ہو۔ ہم نے کہا ہم آپؐ کے پاس نہیں جارہے بلکہ ہمارا ارادہ مدینہ کا ہے۔ انہوں نے ہم سے اللہ کا عہد اور اس کا پختہ وعدہ لیا کہ ہم مدینہ جائیں گے اور آپ کے ساتھ مل کر جنگ نہیں کریں گے۔ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور ہم نے آپؐ کو یہ بات بتائی۔ آپؐ نے فرمایا تم دونوں واپس چلے جاؤ ہم ان سے ان کا عہد پورا کریں گے اور ان کے معاملہ میں اللہ سے مدد چاہیں گے۔