بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 3 hadith
حضرت سائبؓ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ غزوئہ تبوک سے واپس آئے تو مدینہ کے لوگ ثنیہ الوداع تک آپ ﷺ کے استقبال کے لئے پہنچے۔ سائب کہتے ہیں کہ میں بھی لوگوں کے ساتھ گیا تھا۔ اس وقت میں چھوٹی عمر کا لڑکا تھا۔
حضرت عبداللہ بن جعفرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب سفر سے واپس آتے تو اہل بیت کے بچے بھی آپﷺ کے استقبال کے لئے جاتے ایک دفعہ جب آپﷺ سفر سے آئے تو سب سے پہلے مجھے آپﷺ تک پہنچایا گیا۔ آپﷺ نے مجھے گود میں اٹھا لیا۔ پھر حضرت فاطمہؓ کے دو بیٹوں امام حسنؓ یا امام حسینؓ میں سے کسی ایک کو لایا گیا۔ تو آپﷺ نے اسے اپنے پیچھے بٹھا لیا۔ اس طرح مدینہ منورہ میں (اس شان سے) داخل ہوئے کہ ایک اونٹ پر ہم تین سوار تھے۔
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ایک فوجی مہم میں بھیجے جانے والے صحابہؓ کو الوداع کہنے کے لئے ان کے ساتھ بقیع الغرقد تک گئے۔ ان کو رخصت کیا اور ان کے لئے یوں دعا کی۔ اللہ کے نام پر یعنی اس کی رضا اور اس کے دین کی خدمت کے لئے جانا نصیب ہو۔ اے میرے اللہ! تو ان کی مدد کر۔ یہ مہم کعب بن اشرف کی شرارتوں کے قلع قمع کرنے کے لئے آپﷺ نے بھیجی تھی۔