بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 8 of 8 hadith
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی مومن نہیں ہوتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے وہ بات پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔
حضرت مقداد بن معدی کربؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب ایک آدمی اپنے بھائی سے محبت کرے تو اپنے بھائی کو یہ بتا بھی دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔
حضرت مقداد بن معدی کربؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا جب ایک آدمی اپنے بھائی سے محبت کرے تو اپنے بھائی کو یہ بتا بھی دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔
حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ
حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے ہم پر ہتھیار اُٹھایا وہ ہم میں سے نہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تمہارے لئے تین کام پسند کرتا ہے اور تمہارے لئے تین کام ناپسند کرتا ہے۔ وہ تمہارے لئے پسند کرتا ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور یہ کہ تم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور باہم تفرقہ نہ کرو اور وہ تمہارے لئے ناپسند کرتا ہے قیل و قال اور بہت مانگنا اور مال ضائع کرنا۔