بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 8 of 8 hadith
حضرت ابو ہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے اس میں آدم ؑ پیدا کئے گئے اور اس میں جنت میں داخل کئے گئے اور اس (دن) میں جنت سے نکالے گئے۔
حضرت اوس بن اوسؓ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہارے افضل ایام میں سے جمعہ کا دن ہے۔ اس میں آدم پیدا کیے گئے اور اسی میں ان کی وفات ہوئی اس میں (بگل) میں صور پھونکا جائے گا اور اس میں بے ہوشی ہو گی۔ پس اس میں مجھ پر کثرت سے درود پڑھو کیونکہ تمہارا درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔
حضرت فاکہ ؓ جو رسول اللہ ﷺ کے صحابی تھے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن، عرفہ کے دن (یعنی نو 9 ذی الحجہ کو)، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دن نہایا کرتے تھے۔
حضرت ابو ھریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ایک جمعہ (کے خطبہ) میں فرمایا اے مسلمانو کے گروہو! اس دن کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے عید بنایا ہے (اس روز) نہایا کرو اور مسواک کیا کرو۔
حضرت عامر بن لدین اشعریؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جمعہ کا دن تمہارے لیے عید ہے۔ اس لیے صرف اس دن (کو مخصوص کر کے) روزہ نہ رکھا کرو سوائے اس کے کہ جمعہ کے ساتھ اس کا پہلا یا بعد کا (دن) ملا لو۔ (یعنی جمعرات اور جمعہ یا جمعہ ہفتہ دو دن ملا کر روزہ رکھو)۔
ابو وائل کہتے ہیں کہ حضرت عمارؓ نے ہمیں خطبہ دیا اور مختصر دیا اور بلیغ کلام کیا جب وہ (منبر سے) نیچے اترے تو ہم نے کہا اے ابو یقظان! آپؐ نے بہت بلیغ کلام کیا ہے مگر مختصر کیا ہے کیوں نہ آپ نے لمبا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آدمی کی لمبی نماز اور مختصر خطبہ اس کی عقلمندی کی نشانی ہے پس نماز لمبی کرو اور خطبہ مختصر کرو۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا اس میں ایک گھڑی ہوتی ہے اگر ایک مسلمان بندہ نماز پڑھتے ہوئے اس سے موافقت کر جائے اور اللہ سے کچھ مانگے تو وہ ضرور اسے عطاء کر دیتا ہے۔ قتیبہ نے اپنی روایت میں مزید یہ کہا کہ آپؐ نے اس (گھڑی) کے چھوٹا ہونے کا اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا۔