بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 1 of 1 hadith
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ مدینہ آنے کے بعد ایک رات سو نہ سکے اس بے چینی کی کیفیت میں حضورﷺ نے فرمایا کاش کوئی خدا کا نیک بندہ آج پہرہ پر ہوتا حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ اسی دوران ہم نے ہتھیاروں کی جھنکار سنی حضورﷺ نے فرمایا کون ہے؟ (باہر سے) جواب ملا (حضور!) میں سعد بن ابی وقاص ہوں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کس لئے آئے ہو؟ سعدؓ نے جواب دیا میرے دل میں رسول اللہﷺ کے متعلق کچھ خدشہ محسوس ہوا اس وجہ سے آپﷺ کی حفاظت کی غرض سے چلا آیا۔ رسول اللہﷺ نے ان (سعدؓ) کے لئے دعا کی اور پھر (اطمینان سے) سو گئے۔