بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 1 of 11 hadith
عبداللہ بن عکَیْم کہتے ہیں کہ ہم مدائن میں حضرت حذیفہؓ کے پاس تھے۔ حضرت حذیفہؓ نے پانی مانگا تو ایک گاؤں کا نمبردار چاندی کے برتن میں پانی لے کر آیا۔ انہوں نے وہ برتن اس پر دے مارا اور کہا کہ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ میں اسے پہلے حکم دے چکا ہوں کہ یہ مجھے اس (چاندی کے) برتن میں (پانی) نہ پلائے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ سونے اور چاندی کے برتن میں نہ پیو اور نہ ہی دیباج اور ریشم پہنو کیونکہ یہ دنیا میں ان کے لئے ہے اور قیامت کے دن آخرت میں تمہارے لئے ہے۔