بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 6 of 6 hadith
حضرت ابو مالکؓ اشعری کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا صفائی (و پاکیزگی) نصف ایمان ہے۔
حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تمہیں کوئی دوست بطور تحفہ خوشبو دے تو اسے قبول کرو اور اسے استعمال کرو۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ (آنحضرت ﷺ نے فرمایا) پانچ باتیں فطرت انسانی میں رکھی گئی ہیں۔ ختنہ کرنا، زیر ناف بال لینا، ناخن اتروانا، بغلوں کے بال لینا اور مونچھیں تراشنا۔
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی
حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ دس باتیں فطرت میں سے ہیں مونچھیں ترشوانا، اور داڑھی بڑھانا، مسواک کرنا، ناک میں پانی ڈالنا ناخن کاٹنا، جوڑ دھونا، بغل صاف کرنا اور استرہ لینا اور پانی کا کم (یعنی محتاط) استعمال کرنا۔ مصعب کہتے ہیں کہ دسویں بات میں بھول گیا ہوں شاید وہ کُلّی کرنا ہے۔ قتیبہ نے مزید کہا کہ وکیع کہتے تھے کہ انتقاص الماء سے مراد استنجاء کرنا ہے۔
حضرت عطاء بن یسارؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ایک دن مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص پراگندہ بال اور بکھری داڑھی والا آیا۔ رسول اللہﷺ نے اسے اشارہ سے سمجھاتے ہوئے فرمایا کہ سر کے اور داڑھی کے بال درست کرو۔ جب وہ سر کے بال ٹھیک ٹھاک کرکے آیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا یہ بھلی شکل بہتر ہے یا یہ کہ انسان کے بال اس طرح بکھرے اور پراگندہ ہوں کہ شیطان اور بھوت لگے۔