بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 6 of 16 hadith
حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس شخص نے کچا لہسن یا پیاز کھایا ہوا ہو وہ ہم سے اور ہماری مسجدوں سے الگ رہے۔ (یعنی یہ بدبودار چیزیں کھا کر مجلس یا مجمع یا مسجد میں نہ آئے)۔
حضرت ابو موسیٰؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کی موجودگی میں یہود جان بوجھ کر چھینک مارتے تاکہ آپ ﷺ ان کے حق میں
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جو اس ترکاری یعنی لہسن میں سے کھائے اور ایک مرتبہ فرمایا کہ جو پیاز، لہسن اور گندنا کھائے تو وہ ہر گز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے کیونکہ فرشتے بھی اس سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جس سے بنی آدم تکلیف محسوس کرتے ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو الحمد للہ کہے (اور اس کا بھائی جو سن رہا ہے) وہ اس کے جواب میں یرحمک اللہ کہے یعنی اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم کرے اور جب وہ چھینک مارنے والا یہ جواب سنے تو يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ کہے یعنی اللہ تعالیٰ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے حالات اچھے کر دے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی ایسی مجلس میں بیٹھا ہو جس میں لغو اور بیکار باتیں ہوتی رہیں اور اس نے اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ دعا مانگی کہ اے میرے اللہ تو پاک ہے تیری حمد بیان کرتے ہوئے میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا اور کوئی معبود نہیں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں تو اللہ تعالیٰ اس کے اس قصور کو معاف کر دے گا جو اس مجلس میں بیکار اور لغو باتوں میں شامل رہنے کی وجہ سے اس سے سر زد ہوا۔