بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 16 hadith
حضرت ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا اچھے ساتھی اور برے ساتھی کی مثال مشک اٹھانے والے اور بھٹی جھونکنے والے کی سی ہے۔ خوشبو والا یا تو تجھے (خوشبو) دے دے گا یا تو اس سے خرید لے گا یا کم از کم تجھے اس سے اچھی خوشبو تو آجائے گی اور بھٹی جھونکنے والا یا تو تیرے کپڑے جلا دے گا یا تجھے اس سے بدبو آئے گی۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے (یعنی دوست کے اخلاق کا اثر انسان پر ہوتا ہے) اس لئے اسے غور کرنا چاہئے کہ وہ کسے دوست بنا رہا ہے۔
حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا بہترین مجالس وہ ہیں جو کشادہ اور فراخ ہوں اور لوگ کھل کر بیٹھ سکیں۔
حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی کسی دوسرے کو اس کی جگہ سے اس غرض سے نہ اٹھائے کہ تا وہ خود اس جگہ بیٹھے۔ وسعت قلبی سے کام لو اور کھل کر بیٹھو۔ چنانچہ ابن عمرؓ کا طریق تھا کہ جب کوئی آدمی آپ کو جگہ دینے کے لئے اپنی جگہ سے اٹھتا تو آپ اس کی جگہ پر نہ بیٹھتے۔
حضرت واثلہ بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص حاضر ہوا۔ حضور علیہ السلام اسے جگہ دینے کے لئے اپنی جگہ سے کچھ ہٹ گئے۔ وہ شخص کہنے لگا۔ یا رسولؐ اللہ! جگہ بہت ہے آپ ﷺ کیوں تکلیف فرماتے ہیں۔ اس پر نبی ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان کا حق ہے کہ اس کے لئے اس کا بھائی سمٹ کر بیٹھے اور اسے جگہ دے۔
حضرت واثلہ بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص حاضر ہوا۔ رسول اللہ ﷺ اسے جگہ دینے کے لئے اپنی جگہ سے کچھ ہٹ گئے۔ وہ شخص کہنے لگا یا رسولؐ اللہ! جگہ بہت ہے آپ ﷺ کیوں تکلیف فرماتے ہیں۔ اس پر نبی ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان کا حق ہے کہ اس کے لئے اس کا بھائی سمٹ کر بیٹھے اور اسے جگہ دے۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب کوئی آدمی جلسہ گاہ یا مسجد وغیرہ سے کسی ضرورت کے لئے اپنی جگہ سے اٹھے تو واپس آنے پر وہ اس جگہ کا زیادہ حقدار ہوتا ہے۔
حضرت ابو موسیٰ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کسی مجلس یا بازار سے گزرے اور اس کے ہاتھ میں تیر ہوں تو اسے چاہئے کہ وہ (ان کو) ان کے پھل سے پکڑے پھر چاہئے کہ وہ تیر کو ان کے پھل سے پکڑے، پھر چاہئے کہ وہ تیر کو ان کے پھل سے پکڑے۔
حضرت ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ہماری مسجد یا ہمارے بازار سے گزرے اور اس کے پاس تیر ہوں تو اسے چاہئے کہ وہ ان کے پھل کو ہاتھ سے پکڑے تاکہ مسلمانوں میں سے کسی کو اس سے کوئی تکلیف نہ پہنچے یا آپؐ نے فرمایا کہ اسے چاہئے کہ انہیں ان کے پھل سے پکڑے۔