بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 6 of 16 hadith
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ ہم میں بے تکلف ہو کر گھل مل جایا کرتے تھے۔ بعض اوقات میرے چھوٹے بھائی کو پیار سے فرماتے اے ابو عمیر! تمہارے نغیر کو کیا ہوا۔ (عمیر کے پاس ایک ممولہ تھا جس کے ساتھ وہ کھیلا کرتا تھا اور وہ مر گیا تھا)۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ (کسی بات پر) لوگوں نے کہا یا رسولؐ اللہ ! آپ بھی کبھی کبھی ہم سے مزاح کر لیتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا میں حق کے سوا کچھ اور نہیں کہتا (یعنی میرے مزاح میں خوش مزاجی کے علاوہ حکمت، سچائی، بھلائی بھی ہوتی ہے جس کی طرف متوجہ کرنا مقصد ہوتا ہے)۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے اور اللہ کو زیادہ پیارا ہے جو بھی تیرے لئے مفید ہے تو اس کی خواہش رکھ اور اللہ سے مدد طلب کر اور ہمت نہ ہار اور اگر تجھے کوئی تکلیف پہنچے تو یہ مت کہہ کہ اگر میں (ایسا) کرتا تو یہ یہ ہوجاتا بلکہ کہو کہ اللہ کی تقدیر تھی جو اس نے چاہا سو کیا کیونکہ (لفظ) لَو ْ (یعنی اگر) تو شیطان کے لئے راہ کھول دیتا ہے۔