بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 266 hadith
حضرت انس بن مالک ؓنے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے اللہ کی خاطر اتنی اذیت دی گئی ہے جتنی کسی کو نہیں دی جاسکتی ۔ مجھے اللہ کی خاطر اتنا ڈرا یاگیا ہے جتنا کسی کو نہیں ڈرایا جا سکتا اور مجھ پر تیسری ر ات آجاتی کہ میرے اور بلال ؓکے پاس کوئی ایسا کھانا نہ ہوتاجسے کوئی جاندار کھا سکے مگراتنا جسے بلالؓ کی بغل چھپاسکتی ۔
سالم سے روایت ہے کہ ایک شاعر نے بلال بن عبد اللہ کی تعریف کی اور کہا کہ بلال بن عبد اللہ سب سے بہتر بلال ہے ۔ حضرت ابن عمرؓ نے کہا تو نے غلط کہا۔ نہیں،بلکہ رسول اللہ
ایک روایت میں حضرت زیدؓ کے بارہ میں (اَفْرَضُھُمْ کی بجائے) اَعْلَمُھُمْ بِالْفَرَائِضِ کے الفاظ ہیں۔
حضرت جابر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سعدؓ بن معاذ کی وفات پر خدائے رحمان عزّوجل کا عرش ہِل گیا ۔
ابو لیلیٰ کندی نے بیان کیا کہ حضرت خبّابؓ، حضرت عمر ؓکے پاس آئے۔آپؓ (حضرت عمرؓ) نے فرمایا(خبابؓ!)قریب آجائیں ،آپ سے زیادہ اس مجلس کاکوئی حقدار نہیں سوائے عمَّارؓ کے۔ حضرت خبّابؓ اپنی پیٹھ پر وہ نشان دکھانے لگے جو مشرکوں کے اذیت دینے کی وجہ سے پڑے تھے ۔
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میری امت میں سے، میری اُمت پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابوبکرؓ ہیں ۔ اللہ کے دین میں ان سب سے زیادہ مضبوط عمرؓ ہیں ۔ ان میں سب سے زیادہ حقیقی حیاء والے عثمان ؓہیں ۔ ان میں سے سب سے عمدہ فیصلہ کرنے والے علیؓ بن ابی طالب ہیں ۔ ان میں سے سب سے زیادہ اللہ کی کتاب قرآن کو جاننے والے اُبی َ ّبن کعبؓ ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ حلال و حرام کو جاننے والے معاذ بن جبلؓ ہیں اور ان میں سے سب سے زیادہ فرائض کو جاننے والے زید بن ثابتؓ ہیں۔سنو! ہر امت کیلئے ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کا امین ابو عبیدہ بن جرّاح ؓہیں ۔
حضرت عبد اللہ بن عمرو ؓ نے بیان کیاکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا نہ زمین نے اٹھایا ،اور نہ آسمان نے سایہ کیا ،کسی شخص پر، جو گفتگو میں ابو ذر ؓ(غفاری) سے زیادہ سچا ہو۔
حضرت براء بن عازب ؓنے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کو ریشمی کپڑے کا ایک ٹکڑا تحفہ دیا گیا۔ لوگ اسے ہاتھوں میں لینے لگے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا تم اس سے تعجب کرتے ہو؟لوگوں نے عرض کیا جی ہاں یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جنت میں سعد ؓبن معاذ کے رومال ،اس سے کہیں زیادہ اچھے ہیں۔
حضرت جریر بن عبد اللہ بَجلی ؓ نے بیان کیا کہ جب سے مَیں نے اسلام قبول کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھے کبھی (ملاقات سے) نہیں روکا اور جب بھی آپؐ نے مجھے دیکھا آپؐ مسکرائے۔ میں نے حضورؐ کی خدمت میں شکایت کی کہ میں گھوڑے پر جم کر نہیں بیٹھ سکتا تو حضورؐ نے میرے سینے پر اپنا دستِ مبارک مارا اور دعا کی اے اللہ ! اسے ثبات بخش اوراسے ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنادے ۔
حضرت رافع بن خدیج ؓنے بیان کیا کہ جبریل ؑیاکہا کوئی فرشتہ نبی ﷺکے پاس آیا اور کہا کہ آپ لوگ اُن کو جو آپ میں سے بدر میں شریک ہوئے کس درجہ میں شمار کرتے ہیں؟ فرمایا وہ ہم میں سب سے بہتر ہیں ۔ اس (فرشتے) نے کہا ایسے ہی( ہم میں سے جو بدر میں شریک ہوئے ) وہ ہمارے نزدیک سب سے بہتر ملائکہ ہیں