بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 6 of 266 hadith
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا کوئی ایسا آدمی نہیں جس کو علم کی کوئی بات یاد ہو اور وہ اُسے پوشیدہ رکھتا ہو ، مگر اُس کو قیامت کے دن ایسی حالت میں لایا جائے گا کہ اس کو آگ کی لگام پہنائی گئی ہوگی۔
حضرت جابرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب اس امت کے آخر والے اس کے پہلے والوں پر لعنت ڈالنے لگیں تو جس کسی نے کوئی بات چھپائی تو اُس نے وہ چھپایا جو اللہ نے اتارا ۔
حضرت انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے کوئی علم کی بات چھپائی اس کو قیامت کے دن آگ کی لگام ڈالی جائے گی۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاجس سے علم کی بات پوچھی گئی اور اس نے اُسے چھپایا قیامت کے دِن اس کو آگ کی لگام ڈالی جائے گی۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ خدا کی قسم اگر اللہ کی کتاب میں دو آیتیں نہ ہوتیں تو میں آپؐ یعنی نبی ﷺ کی طرف سے کبھی کچھ روایت نہ کرتا۔ اگر اللہ کا یہ قول نہ ہوتا إِنَّ الَّذِیْنَ یَکْتُمُوْنَ مَا أَنْزَلَ اللّٰہُ مِنَ الْکِتَابِ ۔۔۔٭(ترجمہ) یقینا وہ لوگ جو اسے چھپاتے ہیں جو کتاب میں سے اللہ نے نازل کیا ہے اور اس کے بدلے معمولی قیمت لے لیتے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جو آگ کے سوا اپنے پیٹوں میں کچھ نہیں جَھونکتے۔ اور اللہ ان سے قیامت کے دن کلام نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کو پاک کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خرید لی اور مغفرت کے بدلے عذاب۔ پس آگ پر یہ کیا ہی صبر کرنے والے ہوں گے۔
حضرت ابو سعید خدریؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے چھپایا ایسے علم کو جس سے اللہ نفع دیتا ہے لوگوں کے معاملہ میں ، دین کے معاملہ میں، تو اللہ اُسے قیامت کے دن آگ کی لگام ڈالے گا ۔