بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت سَفِینَہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ ایک مُد پانی سے وضو کرلیتے اور ایک صاع پانی سے غسل فرمالیتے۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ ایک مُد پانی سے وضو کر لیتے اور ایک صاع پانی سے غسل فرما لیتے تھے۔
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک مُد پانی سے وضو کر لیتے تھے اور ایک صاع پانی سے غسل کر لیتے تھے۔
عبد اللہ بن محمد بن عقیل بن ابی طالب اپنے والد سے اور وہ اُن کے دادا سے روایت کرتے ہیں انہوں (حضرت عقیلؓ) نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کافی ہوتا ہے ایک مُد پانی وضو کے لئے اور غسل کے لئے ایک صاع۔ ایک آدمی نے کہا ہمیں کافی نہیں ہوتا۔ انہوں (حضرت عقیلؓ) نے کہا کہ کافی ہوتا تھا ان کے لئے جو تجھ سے بہتر تھے اور اُن کے بال بھی زیادہ تھے، یعنی نبی ﷺ۔
حضرت اسامہ بن عمیر ھُذَلِی ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ بغیر وضو کے نماز قبول نہیں کرتا، نہ ہی صدقہ خیانت کے مال سے قبول فرماتا ہے۔
حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ وضو کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا اور نہ ہی صدقہ خیانت کے مال سے۔
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ بغیر وضو کے نماز قبول نہیں کرتا اور نہ ہی خیانت کے مال سے صدقہ۔
حضرت ابو بکرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ بغیر وضو کے نماز قبول نہیں کرتا اور نہ ہی خیانت کے مال سے صدقہ۔
محمد بن حَنَفِیَّہ نے اپنے والد سے روایت کی کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نماز کی کنجی وضو ہے اور تکبیر اس کی تحریم ہے اور اس سے فراغت سلام سے ہوتی ہے۔
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا نماز کی کنجی وضو ہے اور اس کی تحریم تکبیر ہے اور اس سے فراغت سلام کے ذریعہ ہے۔