حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا تم لوگ شہید کسے گنتے ہو؟ انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! جو اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے وہ شہید ہے۔ آپؐ نے فرمایا پھر تو میری امت میں بہت کم شہید ہیں۔ انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! پھر وہ کون ہیں؟ آپؐ نے فرمایا جو اللہ کی راہ میں مارا جائے وہ شہید ہے اور جو اللہ کی راہ میں فوت ہو جائے وہ شہید ہے اور جو طاعون سے مرے وہ شہید ہے اور جو پیٹ کی بیماری سے مر جائے وہ شہید ہے۔ایک اور روایت میں ہے کہ آپﷺ نے فرمایا کہ اَلْغَرِیْقُ شَہِیْدٌ ڈوب کر مرنے والا شہید ہے۔ ایک اور روایت میں (اَلْغَرِیْقُ شَہِیْدٌکی بجائے) وَمَنْ غَرِقَ فَھُوَ شَہِیْدٌ اور ایک اور روایت میں وَالْغَرِقُ شَہِیْدٌ کے الفاظ ہیں۔
حضرت حفصہ بنت سیرین سے روایت ہے وہ کہتی ہیں حضرت انسؓ بن مالک نے مجھ سے پوچھا یحیٰ بن ابی عمرہ کس مرض سے فوت ہوئے؟وہ کہتی ہیں میں نے کہا طاعون سے۔ وہ کہتی ہیں توانہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے فرمایاہے طاعون ہر مسلمان کے لئے شہادت ہے۔
کو فرماتے ہوئے سنا اور آپؐ منبر پر تھے: وَاَعِدُّوا لَھُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّۃٍ ٭اور جہاں تک تمہیں توفیق ہو ان کے لئے تیاری رکھو کچھ قوت جمع کرکے۔ سنو قوت تیر اندازی ہے۔ سنو قوت تیر اندازی ہے۔ سنو قوت تیر اندازی ہے۔
حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا عنقریب تمہارے لئے ممالک فتح کئے جائیں گے اور اللہ تمہارے لئے کافی ہے تم میں سے کوئی اپنے تیروں سے دلچسپی لینے سے رہ نہ جائے۔
فُقَیْم لخمی نے حضرت عقبہ بن عامرؓ سے کہا آپ ان دو نشانوں کے درمیان سے آتے جاتے ہیں۔ آپ بوڑھے ہیں یہ آپ کے لئے بہت مشکل ہوتا ہوگا۔ عقبہؓ نے کہا اگر میں نے رسول اللہﷺ سے ایک بات نہ سنی ہوتی تو میں یہ مشقت نہ اُٹھاتا حارث کہتے ہیں میں نے ابن شماسہ سے کہا وہ بات کیا ہے؟ انہوں نے کہا وہ کہتے ہیں جو تیر اندازی جانتا ہے پھر اسے چھوڑ دیتا ہے، وہ ہم میں سے نہیں ہے یا یہ فرمایا اس نے نافرمانی کی۔
حضرت ثوبانؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر ہوتے ہوئے غالب رہے گااورانہیں بے مدد چھوڑنے والا انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا یہانتک کہ اللہ کا حکم آجائے گا اور وہ اسی حال میں ہوں گے۔ اور ایک اور روایت میں ہُمْ کَذَ لِکَ کے الفاظ نہیں ہیں۔
يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ بِمِثْلِ حَدِيثِ مَرْوَانَ سَوَاءً .
حضرت مغیرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنامیری امت کا ایک گروہ ہمیشہ لوگوں پر غالب رہے گا یہانتک کہ ان کے پاس اللہ کا حکم آجائے گا اور وہ غالب ہوں گے۔
عمیر بن ہانی کہتے ہیں میں نے امیر معاویہؓ کو منبر پر کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہنے والا ہے جو اُن کو بے مدد چھوڑے یا ان کی مخالفت کرے وہ ان کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا یہانتک کہ اللہ کا حکم آجائے اور وہ لوگوں پر غالب ہوں گے۔