بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 33 hadith
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے رسول اللہﷺ کے منبر پر خطاب فرمایا اور اللہ کی حمدو ثناء بیان کی پھر کہا اما بعد سُنو!شراب کی حرمت نازل ہوئی جس دن نازل ہوئی اور وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی گندم، جو، کھجور، خشک انگور اور شہدسے اور خمر وہ ہے جو عقل پر پردہ ڈال دے اور تین چیزیں ایسی ہیں اے لوگو جن کے بارہ میں میں چاہتا ہوں کہ رسول اللہﷺ ہمیں تاکید کر دیتے۔ دادا، کلالہ اور سود کے بعض پہلوؤں کے بارہ میں۔
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرؓ بن خطاب کو رسول اللہﷺ کے منبر پر یہ فرماتے سنا اے لوگو ! شراب کی حرمت نازل ہوئی ہے اور یہ پانچ چیزوں سے بنتی ہے انگور، کھجور، شہد گندم اور جوسے اور خمر وہ ہے جو عقل پر پردہ ڈال دے اور تین چیزیں ایسی ہیں اے لوگو جن کے بارہ میں میں نے چاہا کہ رسول اللہﷺ ہمیں پُر زور تاکید کر دیتے، دادا، کلالہ اور سود کے بعض پہلوؤں کے بارہ میں، ہم اس پر عمل کرتے۔ ایک روایت میں ’’الْعِنَبِ‘‘ہے اور ایک میں ’’اَلزَّبِیْبِ‘‘ ہے۔
قیس بن عباد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ذرؓ کو قسم کھاتے ہوئے سنا کہ یہ آیت ھٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوْا فِی رَبِّھِمْ ترجمہ: یہ دو جھگڑا کرنے والے جو اپنے رب کے بارہ میں جھگڑتے ہیں۔ ٭ ان لوگوں کے بارہ میں نازل ہوئی جو بدر کے دن نکلے تھے یعنی حضرت حمزہ حضرت علیؓ اور حضرت عبیدہؓ بن حارث اور ربیعہ کے دو بیٹے عتبہ اور شیبہ اور ولید بن عتبہ۔ ایک روایت میں یُقْسِمُ لَنَزَلَتْ ھٰذَانِ خَصْمَانِ کے الفاظ ہیں۔