بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 473 hadith
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کو آپؐ کے احرام کے لئے خوشبو لگایاکرتی اس سے پہلے کہ آپؐ احرام باند ھیں اور آپؐ کے احرام کھولنے کے وقت اس سے پہلے کہ آپؐ بیت اللہ کا طواف کریں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو آپؐ کے احرام کھولتے وقت اور احرام باندھتے ہوئے خوشبو لگائی۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں میں رسول اللہﷺ کو احرام باندھنے سے پہلے سب سے عمدہ خوشبولگاتی جو مجھے ملتی، پھر آپؐ احرام باندھتے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو احرام باندھتے وقت سب سے عمدہ خوشبو لگا جو میں نے پائی، لگائی اور آپؐ کے احرام کھولنے کے وقت اس سے پہلے کہ آپؐ طواف افاضہ کریں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع کے موقعہ پر رسول اللہﷺ کو آپؐ کے احرام کھولتے وقت اور احرام باندھتے وقت اپنے ہاتھ سے ذریرہ خوشبو لگائی۔
ثمان بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے پوچھا کہ آپ نے احرام باندھتے وقت رسول اللہﷺ کو کونسی خوشبو لگائی؟ انہوں نے کہا سب سے عمدہ خوشبو۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں گویا میں اب بھی رسول اللہﷺ کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں اور آپؐ احرام باندھے ہوئے ہیں۔ خلف (راوی) نے یہ نہیں کہا کہ ’’وَھُوَ مُحْرِمٌ‘‘ بلکہ یہ کہا ہے کہ’’وَذَاکَ طِیْبُ اِحْرَامِہِ‘‘ یہ آپؐ کے احرام کی خوشبو تھی۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں گویا میں اب بھی رسول اللہﷺ کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں اور آپؐ تلبیہ کہہ رہے ہیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں گویا میں اب بھی رسول اللہﷺ کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں اور آپؐ تلبیہ کہہ رہے ہیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں گویا میں اب بھی رسول اللہﷺ کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں اور آپؐ احرام باندھے ہوئے ہیں۔