بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 473 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سناکہ لوگ مدینہ کو اس کی بہترین حالت کے باوجود چھوڑدیں گے سوائے عوافی کے وہاں کوئی نہ جائے گا۔ عوافی سے آپؐ کی مراد درندے اور پرندے تھی۔ پھر مزینہ قبیلہ سے دو چرواہے مدینہ کا قصد کرتے ہوئے نکلیں گے وہ اپنی بکریوں کو آواز دیں گے وہ دونوں اس کو ویران پائیں گے یہانتک کہ جب وہ دونوں ثنیہ الوداع پہنچیں گے تو دونوں اپنے منہ کے بل گر جائیں گے۔
حضرت عبد اللہ بن زیدؓ المازنی سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میرے گھر اور میرے منبر کے درمیا ن (کا علاقہ) جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔
حضرت عبداللہ بن زیدؓ انصاری سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ
حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا احد ایک پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔
حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے احد کی طرف دیکھا اور فرمایا یقینا احد وہ پہاڑ ہے ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔ ب
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے وہ اسے نبی
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میرے گھر اور میرے منبر کے درمیا ن(کا علاقہ) جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہے۔
حضرت ابو حُمَیدؓ سے روایت ہے کہ ہم غزوہ تبوک میں رسول اللہﷺ کے ساتھ نکلے اور انہوں نے پوری روایت بیان کی اور اس میں یہ بھی تھا پھر ہم(واپس) ہوئے یہانتک کہ وادی القری پہنچے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا میں جلدجارہا ہوں۔ پس جو شخص تم میں سے چاہے میرے ساتھ جلدی آجائے اور جو چاہے ٹھہر جائے پھر ہم روانہ ہوئے یہانتک کہ مدینہ پر ہماری نظر پڑی آپؐ نے فرمایا یہ طا بہ ہے اور یہ احد ہے اور یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میری اس مسجد میں نمازکسی بھی دوسری مسجد میں سوائے مسجد حرام کے ایک ہزار نماز سے بہتر ہے۔
ابو سلمۃ بن عبد الرحمان اور جہینہ والوں کے آزاد کردہ غلام ابوعبد اللہ الاغر جوحضرت ابوہریرہؓ کے ساتھیوں میں سے تھے ان دونوں نے حضرت ابوہریرہ ؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ کی مسجد میں نماز دوسری کسی مسجد سے سوائے مسجدحرام کے ہزار نماز سے افضل ہے کیونکہ رسول اللہﷺ آخری نبی ہیں اور آپؐ کی مسجد آخری مسجد ہے۔ ابو سلمۃ اور ابوعبد اللہ کہتے ہیں کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں تھا کہ حضرت ابو ہریرہؓ یہ بات رسول اللہﷺ سے بیان کیا کرتے تھے اس وجہ سے ہم رکے رہے کہ ہم حضرت ابوہریرہؓ سے اس حدیث کے متعلق توثیق چاہیں یہانتک کہ جب حضرت ابوہریرہؓ کی وفات ہوگئی تو ہم نے ایک دوسرے سے اس کا ذکر کیا اور ایک دوسرے کو ملامت کی کہ کیوں نہ ہم نے اس بارہ میں حضرت ابوہریرہؓ سے بات کرلی کہ اگر انہوں نے اسے آپؐ سے سنا تھا تو وہ اسے رسول اللہﷺ کی طرف منسوب کریں اسی دوران عبد اللہ بن ابراھیم بن قارظ سے ہماری مجلس ہوئی۔ تو ہم نے اس روایت کا ذکر کیااور حضرت ابوہریرہؓ کی اس روایت کے مرفوع ہونے کے بارہ میں جو کوتاہی ہم سے ہوئی تھی اس کابھی ذکر کیا۔ ہمیں عبداللہ بن ابراہیم نے کہامیں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے سنا وہ کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد آخری مسجد ہے۔