بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 319 hadith
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کون سا اسلام افضل ہے؟فرمایا جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ بُرَید بن عبداللہ سے اسی اسناد سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ سے سوال کیا گیا کہ بہترین مسلمان کون ہے؟پھر انہوں نے یہی بیان کیا۔
حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ
حضرت انسؓ بن مالک رسول اللہﷺ
حضرت انسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کوئی بندہ مومن نہیں ہوتا جب تک کہ وہ اپنے پڑوسی یا فرمایااپنے بھائی کے لئے وہی کچھ پسندنہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتاہے۔
حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا جس میں تین باتیں ہوں اس نے ان کے ذریعہ ایمان کی مٹھاس پالی۔ جس کو اللہ اور اس کا رسولؐ ہر دوسری چیز سے زیادہ محبوب ہوں اور جو کسی شخص سے محض اللہ کی خاطر محبت کرے اور وہ کفرمیں لوٹنے کو جبکہ اللہ نے اسے اس سے بچا لیا ہے ناپسند کرے جس طرح وہ آگ میں پھینکے جانے کوناپسند کرتا ہے۔
حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس میں تین باتیں ہوں اس نے ایمان کا مزہ پا لیا۔ جوکسی سے محبت کرتا ہو اور اُس سے صرف اللہ کی خاطر محبت کرتا ہواور جس کو اللہ اور اس کا رسولؐ ہر دوسری چیز سے زیادہ محبوب ہوں۔ اور وہ جس کو آگ میں ڈالا جانااس سے زیادہ پسند ہو کہ وہ کفر میں لوٹ جائے جبکہ اللہ نے اسے اس سے بچا لیا ہے۔ حضرت انسؓ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاپھر وہی حدیث بیان کی سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ یہودی یا نصرانی ہو جائے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کا ہمسایہ اس کی ایذاء رسانیوں سے امن میں نہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے اور جو شخص اللہ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے ہمسایہ کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخری دن پر ایمان رکھتاہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے ہمسایہ کو تکلیف نہ دے اور جو شخص اللہ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔ حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا۔ پھر ابو حَصِین کی روایت کے مطابق ہے سوائے اس کے کہ آپؐ نے فرمایا کہ وہ اپنے پڑوسی سے حسن سلوک کرے۔