بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 319 hadith
حضرت ابو شریح ؓ خزاعیؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے ہمسایہ سے حسنِ سلوک کرے اور جو شخص اللہ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کا احترام کرے اور جو شخص اللہ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاکفر کی چوٹی مشرق کی طرف ہے اور فخر اور تکبرگھوڑوں اور اونٹوں کے مالکوں میں ہے اونٹوں کے ہانکنے والوں اور اونٹ والوں میں ہے اور سکینت بھیڑ بکری والوں میں ہے۔
طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ سب سے پہلے جس نے عید کے دن نماز سے پہلے خطبہ دینا شروع کیا وہ مروان تھا۔ ایک شخص کھڑا ہو گیا اور کہا نماز خطبہ سے پہلے ہوتی ہے۔ اس نے کہا یہاں جوہوا کرتا تھااس کو ترک کر دیاگیا ہے۔ اس پرحضرت ابو سعیدؓ نے کہا اس شخص نے اپنا فرض اداکردیا۔ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا ہے تم میں سے جو کوئی ناپسندیدہ کام دیکھے وہ اسے اپنے ہاتھ سے بدل دے، اگر اسے طاقت نہ ہو تو پھر اپنی زبان سے اور اگر یہ طاقت بھی نہ ہو تو اپنے دل سے اور یہ کمزور ترین ایمان ہے۔
حضرت عبداللہؓ بن مسعود کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایااللہ تعالیٰ نے مجھ سے پہلے کسی امت میں جو بھی نبی مبعوث کیااس کے اس کی امت میں سے حواری اور صحابہ تھے جو اس کی سنت کو اختیار کرتے تھے اور اس کے احکام کی پیروی کرتے تھے۔ پھر ان کے بعد ایسے ناخلف پیدا ہوئے وہ جو کہتے تھے اس پر عمل نہیں کرتے تھے اور وہ کرتے تھے جس کا انہیں حکم نہیں دیا جاتا تھاجو اُن سے ہاتھ کے ذریعہ جہاد کرے وہ مومن ہے اور جو اُن سے زبان کے ذریعہ جہاد کرے وہ مومن ہے اور جو اُن کے ساتھ دل کے ساتھ جہاد کرے وہ مومن ہے اور اس کے بعدرائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان نہیں۔ ابو رافع کہتے ہیں کہ میں نے یہ روایت حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے پاس بیان کی تو انہوں نے میری بات سے انکار کر دیا۔ پھر حضرت ابن مسعودؓ آئے اور (وادی) قناۃ میں اترے توحضرت عبداللہؓ بن عمرؓ نے مجھے بھی ساتھ چلنے کے لئے کہا۔ وہ ان کی عیادت کرنے جا رہے تھے۔ میں ان کے ساتھ گیا۔ جب ہم بیٹھے تومیں نے حضرت ابنؓ مسعود سے اس حدیث کے بارہ میں پوچھا تو انہوں نے مجھے وہ اسی طرح سنائی جس طرح میں نے حضرت ابنؓ عمر کو سنائی تھی صالح نے کہا ابورافع سے یہ حدیث اسی طرح بیان کی گئی ہے۔ حضرت عبداللہؓ بن مسعود کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاہر نبی کے کچھ حواری ہوتے ہیں جو اس کی ہدایت سے ہدایت پاتے اور اس کی سنت پرچلتے ہیں۔ بقیہ روایت صالح کی روایت کی طرح ہے لیکن اس میں حضرت ابن مسعودؓ کے آنے اور حضرت ابن عمرؓ کے ساتھ ملاقات کا ذکر نہیں ہے۔
حضرت ابو مسعودؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے اپنے ہاتھ سے یمن کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا سنو ! ایمان یہاں ہے اور شدت اور سخت دلی اُن ہانکنے والوں میں ہے جو اونٹوں کی دُموں کے پاس ہیں جدھر سے شیطان کے سینگ طلوع ہوتے ہیں ٭ یعنی ربیعہ اور مضر قبائل میں۔ ٭ شیطان کے سینگ طلوع ہونے سے مراد ان فتنوں کا ظہور ہے جو مشرق سے ظاہر ہونے والے تھے۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ا ہلِ یمن آئے ہیں وہ بہت نرم دل ہیں ایمان تو یمنی ہے اور سمجھ بوجھ بھی یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاایمان یمنی ہے اور کفر مشرق کی طرف ہے اور سکینت بھیڑ بکری والوں میں ہے اور فخر اور ریاء ہانکنے والوں، گھوڑے اور اونٹ رکھنے والوں میں ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ فخر اور تکبّر اونٹوں کے ہانکنے والوں اور اونٹوں کے مالکوں میں ہے اور بھیڑ بکری والوں میں سکینت ہے۔ شعیب نے زہری سے اسی سند سے اس جیسی روایت کی ہے اور یہ اضافہ کیا کہ ایمان یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ، عَنْ شُعَيْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " جَاءَ أَهْلُ الْيَمَنِ هُمْ أَرَقُّ أَفْئِدَةً وَأَضْعَفُ قُلُوبًا الإِيمَانُ يَمَانٍ وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ السَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ وَالْفَخْرُ وَالْخُيَلاَءُ فِي الْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْوَبَرِ قِبَلَ مَطْلِعِ الشَّمْسِ " .