بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 209 hadith
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اس طرح (بھی)ہوتا ہے دس اور دس اور نو (یعنی اُنتیس دن کا)۔
حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے اور آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو دو دفعہ ساتھ ملایااور تیسری دفعہ ملاتے ہوئے دائیں یا بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کوکم کیا۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تم نیا چاند دیکھو تو روزے رکھو اور جب تم اسے دیکھو توروزے رکھنے چھوڑ دو۔ اگر بادل وغیرہ کی وجہ سے تمہیں نظر نہ آئے تو تیس دن روزے کرو۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا تم اس (چاند) کو دیکھ کر روزے رکھو اور اس کو دیکھ کرروزے چھوڑ دو۔ اگر تم پر وہ (چاند) اوجھل رہے تو گنتی پوری کرو۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایاتم (نیا چاند) دیکھ کر روزے رکھو اور اس کو دیکھ کر روزے رکھنے چھوڑ دو۔ اگر بادل کی وجہ سے مہینہ تم پر مبہم ہو جائے تو تیس شمار کر لو۔
قبہ بن حُریث سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمررضی اللہ عنہماکو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا مہینہ انتیس (دن) کا بھی ہوتا ہے۔ شعبہ(راوی) نے اپنے دونوں ہاتھ تین دفعہ ملائے اور تیسری مرتبہ اپنے انگوٹھے کو کم کیا۔ عقبہ (راوی) کہتے ہیں میرا خیال ہے (حضرت ابن عمرؓ ) نے کہامہینہ تیس کا ہوتا ہے اور اپنی دو ہتھیلیاں تین مرتبہ ملائیں۔
حضرت ابن عمررضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایاہم اُمّی لوگ ہیں ہم نہ لکھتے ہیں اور نہ حساب کتاب رکھتے ہیں۔ مہینہ تو اس طرح، اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے اور تیسری دفعہ آپؐ نے اپنے انگوٹھے کو بند کیااور مہینہ اس طرح، اس طرح اور اس طرح بھی ہوتا ہے۔ یعنی پورے تیس دن۔ ایک اور روایت میں دوسرے مہینے کے لئے تیس کا ذکر نہیں۔
سعد بن عبیدہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت ابن عمررضی اللہ عنہمانے ایک شخص کو کہتے سنا کہ آج کی رات(مہینہ کی) درمیانی رات ہے۔ آپؓ نے اسے کہا تجھے کیسے معلوم ہوا کہ آج کی رات درمیانی ہے؟ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا ہے کہ مہینہ اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔ آپؐ نے اپنی دس انگلیوں سے دو مرتبہ اشارہ کیا اور تیسری مرتبہ اپنی انگلیوں کے اشارہ سے فرمایا مگر اپنے انگوٹھے کو روک لیا یا موڑلیا۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہلال کا ذکر کیا اور فرمایا جب تم اسے دیکھو تو روزے رکھو اور جب تم اسے دیکھو تو روزے رکھنے چھوڑ دو۔ اور اگر تمہیں بادل وغیرہ کی وجہ سے نظر نہ آئے تو تیس شمار کرلو۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاکہ رمضان سے ایک دو دن پہلے روزے نہ رکھو۔ سوائے اس شخص کے جو پہلے سے یہ روزے رکھ رہا ہو وہ یہ روزے رکھ سکتا ہے۔