بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 209 hadith
حضرت عائشہ ر ضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں رسول اللہﷺ روزے کی حالت میں میرا بوسہ لے لیتے تھے۔ اور تم میں سے کون اپنی خواہش پر اس طرح قابو رکھتا ہے جیسے رسول اللہﷺ اپنی خواہش پرقابو رکھتے تھے۔
حضرت عائشہ ر ضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ بوسہ لیتے تھے اور آپؐ روزے سے ہوتے تھے اور آ پؐ کو تم سب سے زیادہ اپنی خواہش پر قابوتھا۔
حضرت عائشہ ر ضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں رسول اللہ
حضرت عائشہ ر ضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ رمضان میں بوسہ لے لیتے تھے اور آپؐ روزے سے ہوتے تھے۔
حضرت عائشہ ر ضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبیﷺ بوسہ لے لیتے تھے اور آپؐ روزے سے ہوتے تھے۔
حضرت عائشہ ر ضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ بوسہ لیتے تھے اور آپؐ روزے سے ہوتے تھے اور آپؐ جسم سے جسم لگالیتے تھے اور آپؐ روزے سے ہوتے تھے۔ مگر آپؐ کو اپنی خواہش پر تم سب سے زیادہ قابو تھا۔
اسود سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں اور مسروق حضرت عائشہ ر ضی اللہ عنہا کے پاس گئے۔ ہم نے ان سے کہا کیا رسول اللہﷺ روزے کی حالت میں جسم سے جسم ملا لیتے تھے؟ انہوں نے فرمایا ہاں، لیکن آپؐ تم سب سے زیادہ اپنی خواہش پر ضبط رکھتے تھے۔ ابو عاصم کو شک ہے یایہ فرمایاکہ آپؐ تم میں سے زیادہ اپنی خواہش پر ضبط رکھنے والوں میں سے تھے۔
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ ر ضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ رسول اللہﷺ ان کا بوسہ لے لیتے تھے اور آپؐ روزے سے ہوتے تھے۔
حضرت حفصہ ر ضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ بوسہ لے لیتے تھے جبکہ آپؐ روزہ سے ہوتے تھے۔