بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 232 hadith
عائذ بن عمرو سے روایت ہے کہ حضرتسلمانؓ، حضرت صہیبؓ اور حضرت بلالؓ کے پاس جو ایک مجمع میں تھے ابوسفیان آئے تواس پر ان لوگوں نے کہا اللہ کی قسم اللہ کی تلواریں اللہ کے دشمن کی گردن پر اپنی جگہ پر نہ پڑیں !راوی کہتے ہیں حضرت ابو بکرؓ نے کہا کیا تم قریش کے معزّز اور ان کے سردار کے بارہ میں ایسا کہتے ہو۔ تو وہ نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپؐ کویہ بات بتائی۔ اس پر آپؐ نے فرمایا اے ابو بکرؓ ! شاید تم نے انہیں ناراض کردیا ہے۔ اگر تم نے انہیں ناراض کیا تو یقینا تم نے اپنے رب کو ناراض کیا اس پر حضرت ابو بکرؓ ان کے پاس آئے اور کہا اے پیارے بھائیو ! میں نے تمہیں ناراض کردیا۔ انہوں نے کہا نہیں نہیں، اے بھائی ! اللہ آپ کی مغفرت فرمائے۔
حضرت جابرؓ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت اِذْ ھَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْکُمْ اَنْ تَفْشَلَا وَاللّٰہُ وَلِیُّھُمَاجب تم میں سے دو گروہوں نے ارادہ کیا کہ وہ بزدلی دکھائیں حالانکہ اللہ دونوں کا ولی تھا٭۔ ہمارے بارہ (یعنی) بنو سلمہ اور بنو حارثہ کے بارہ میں نازل ہوئی اور ہم اللہ عزوجل کے اس قول وَاللّٰہُ وَلِیُّھُمَا، کی وجہ سے یہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ آیت نہ اتری ہوتی۔
حضرت زید بن ارقمؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے دعا کی اے اللہ !انصار کی مغفرت فرما اور انصار کے بیٹوں اور انصار کے پوتوں کی بھی۔
اسحاق بن عبد اللہ بن ابو طلحہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت انسؓ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہﷺ نے انصارؓ کے لئے مغفرت کی دعا کی۔ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا آپؐ نے فرمایا کہ انصارؓ کی اولاد کے لئے اور انصارؓ کے غلاموں کے لئے۔ مجھے اس بارہ میں کوئی شک نہیں ہے۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے بچوں اور عورتوں کو ایک شادی سے آتے ہوئے دیکھا تو اللہ کے نبیﷺ بڑے اہتمام سے کھڑے ہو گئے اور فرمایااللہ!۔ تم مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہو، اللہ !۔ تم مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہو۔ آپؐ کی مُراد انصارؓ سے تھی۔
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک انصاری عورت رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی توآپؐ نے اس سے علیحدگی میں بات کی اور تین دفعہ فرمایا اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم انصار لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہو۔
حضرت انسؓ بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ انصارؓ میرے جان و جگر ہیں۔ لوگوں کی تعداد بڑ ھتی جائے گی اور وہ (انصار) کم ہوتے جائیں گے پس ان میں اچھے کام کرنے والے کو قبول کرو اور ان کے غلطی کرنے والے کو معاف کرو۔
حضرت ابو اسیدؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا انصارؓ کے بہترین گھروں میں سے بنو نجار پھر بنو عبد الاشہل پھر بنو الحارث بن خزرج پھر بنو ساعدہ ہیں اور انصارؓ کے سب گھروں میں بھلائی ہے۔ حضرت سعدؓ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ رسول اللہﷺ نے ہم پر انہیں فضیلت دی ہے۔ اس پر کہا گیا کہ آپ کو (بھی تو)حضورؐ نے بہتوں پر فضیلت دی ہے۔ ایک اور روایت میں حضرت سعدؓ کے اس قول کا ذکر نہیں۔
حضرت ابو اسیدؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ انصارؓ کے بہترین گھروں میں سے بنی نجار کا گھر بنی عبد الاشہل کا گھر بنی حارث بن خزرج کاگھر اور بنی ساعدہ کا گھرہیں۔ خدا کی قسم اگر میں اس پر کسی کو ترجیح دیتا تو ضرور اپنے قبیلہ کو ترجیح دیتا۔
حضرت ابو اسیدؓ انصاری گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ انصارؓ کے بہترین گھر، بنی نجار پھر بنی عبد الاشہل پھر بنی حارث بن خزرج اور پھر بنی ساعدہ ہیں اور انصارؓ کے سب گھروں میں بھلائی ہے۔ راوی ابو سلمہ کہتے ہیں حضرت ابواُسیدؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ سے یہ روایت کرنے پر مجھے متہم کیا جا تا ہے۔ اگر میں غلط کہہ رہاتھاتو ضرور اپنی قوم بنی ساعدہ سے شروع کرتا۔ یہ بات حضرت سعد بن عبادہؓ تک پہنچی تو ان کی طبیعت پر گراں گزرا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پیچھے کر دیا گیا ہے یہانتک کہ ہم چار میں سے آخری ہوگئے میرے لئے میرے گدھے پر زین کسو۔ میں رسول اللہﷺ کے پاس جارہاہوں ان کے بھتیجے سہل نے ان سے بات کی اور کہا کیا آپ اس لئے جارہے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی بات کی تردید کریں؟ حالانکہ رسول اللہﷺ زیادہ جانتے ہیں۔ کیا آپ کے لئے یہ کافی نہیں کہ آپ چار میں سے ایک ہیں۔ چنانچہ انہوں نے ارادہ بدل دیااو ر کہا اللہ اور اس کا رسولؐ زیادہ جانتے ہیں اور انہوں نے اپنے گدھے کی زین کھولنے کا حکم دیااوروہ(زین) کھول دی گئی۔ایک اور روایت میں (خَیْرُ دُورِ الْاَنْصَارِ کی بجائے) خَیْرُ الْاَنْصَارِ أَوْ خَیْرُ دُورِ الْاَنْصَارِ کے الفاظ ہیں اور اس روایت میں حضرت سعد بن عبادہؓ کے واقعہ کا ذکر نہیں۔